سعودی عرب رواں مالی سال 2025-26 میں پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی آئل فیسیلٹی فراہم کرے گا جبکہ پانچ ارب ڈالر کے ڈیپازٹس بھی رول اوور کرے گا۔ وزارت خزانہ حکام کے مطابق سعودی عرب رواں مالی سال پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی آئل فیسیلٹی دے گا جو 290 ارب روپے کے مساوی ہوگی۔ حکام کے مطابق سعودی عرب 5 ارب ڈالر کے ڈیپازٹس بھی رول اوور کرے گا، دو ارب ڈالر دسمبر جبکہ 3 ارب ڈالر قرض جون 2026 میں واجب الادا ہے۔ وزارت خزانہ حکام کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 3 ماہ میں 85 ارب روپے سے زائد کی آئل فیسیلٹی دی گئی، سعودی عرب کی طرف سے فراہم کردہ سہولت 30 کروڑ ڈالر کے مساوی ہے۔ سعودی عرب ماہانہ بنیاد پر 10 کروڑ ڈالر کی آئل فیسیلٹی فراہم کر رہا ہے، پاکستانی کرنسی میں یہ سہولت 28 ارب 37 کروڑ روپے ماہانہ ہے۔ وزارت خزانہ حکام کے مطابق سعودی عرب نے پاکستان کو 5 ارب ڈالر ٹائم ڈیپازٹس 4 فیصد شرح سود پر دے رکھے ہیں، سعودی عرب ان فنڈز کی ادائیگی ہر سال رول اوور کرتا ہے۔ قرض کی مد میں سعودی ڈیپازٹس 1450 ارب روپے کے مساوی ہیں۔ سعودی عرب نے پاکستان کو یہ قرض بجٹ سپورٹ کی مد میں فراہم کر رکھا ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پاکستان کو ارب ڈالر کرے گا

پڑھیں:

وزیراعظم کا گھریلو صارفین کوصبح 5 تارات 10 بجے تک بلا تعطل گیس فراہمی کا حکم

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گھریلو صارفین کو صبح 5 سے رات 10 بجے تک بلا تعطل گیس فراہمی کی ہدایت کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ وزیراعظم نے گھریلو صارفین کے لیے صبح 5 بجے سے رات 10 بجے تک بلا تعطل گیس فراہمی کی واضح ہدایت کی ہے، موسمِ سرما میں گیس کی طلب بڑھ جاتی ہے، اسی لیے وزیراعظم نے گیس صورتحال سے متعلق اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی اور فراہمی یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ گیس کی دستیابی کے معاملے پر متعدد اجلاس کیے ہیں اور متعلقہ اداروں کو ضروری اقدامات کی ہدایات دی ہیں، اس سال گزشتہ سال کی نسبت گیس لوڈشیڈنگ میں نمایاں کمی آئی ہے، گزشتہ سال نومبر میں گھریلو صارفین کو 460 ایم ایم سی ایف ڈی ایل این جی فراہم کی جارہی تھی، رواں سال نومبر میں یہ مقدار بڑھ کر 590 ایم ایم سی ایف ڈی تک پہنچ گئی ہے، یعنی تقریباً 26 فیصد اضافی گیس فراہم کی جارہی ہے، سوئی سدرن کے علاقوں میں بھی 18 فیصد زائد گیس دی جا رہی ہے، جس کے باعث شکایات میں قابلِ ذکر کمی آئی۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ پشاور میں 29 آپریشنل فیز کی مرمت پر 50 کروڑ روپے خرچ ہو چکے ہیں، 250 کلومیٹر پائپ لائن کی اپ گریڈیشن پر 2 ارب روپے سے زائد لاگت آئے گی جس پر کام جاری ہے، ڈومیسٹک سیکٹر سے 1100 یوٹی بی ٹی وصول کیے جارہے ہیں، گیس پر مجموعی لاگت 1500 یوٹی بی ٹی ہے، بلوچستان کی گیس سردیوں میں ضرورت پوری نہیں کرسکتی اس لیے دیگر صوبوں سے سپلائی فراہم کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ گولڈ کارڈ حاصل کرنے والے کیا فوائد حاصل کرسکیں گے؟ تفصیلات سامنے آگئیں
  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ
  • پاک افغان تجارتی کشیدگی، اصل مسئلہ سرحد نہیں، دہشتگردی ہے
  • سونا 1200روپے مہنگا، قیمت فی تولہ 4 لاکھ 43 ہزار 62 روپے ہوگئی
  • عمران خان سے کل جیل میں ملاقات، سہیل آفریدی اور مرزا آفریدی سمیت 6 ناموں کی فہرست جیل حکام کو بھجوا دی گئی
  • زرِِمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں امریکی ڈالر کی نسبت پاکستانی روپیہ تگڑا
  • آج سونے کی فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟
  • کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابل امریکی ڈالر مزید سستا
  • وزیراعظم کا گھریلو صارفین کوصبح 5 تارات 10 بجے تک بلا تعطل گیس فراہمی کا حکم
  • سونے کی قیمت 19 ڈالر کی کمی ریکارڈ