برطانوی پولیس نے غلطی سے رہا کیے گئے قیدی کو دوبارہ گرفتار کر لیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251028-06-4
لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانوی پولیس نے 2روز کی تلاش کے بعد غلطی سے رہا کیے گئے قیدی کو دوبارہ گرفتار کر لیا۔ یہ ملکی تاریخ میں غیر معمولی واقعہ ہے ،جو جیل انتظامیہ کی بڑی کمزوری کی نشاندہی کرتا ہے۔ جنسی جرائم میں سزا یافتہ حدوش کیباٹو کو جمعہ کے روز برطانیہ سے ملک بدر کرنے کی تیاری کے لیے حراستی مرکز میں بھیجا جانا تھا لیکن جیل انتظامیہ نے غلطی سے اسے رہا کر دیاتھا ۔ اسے شمالی لندن کے فنسبری پارک علاقے میں گرفتار کیا گیا ۔ ایک راہگیر نے اسے بس سٹیشن پر دیکھ کرپولیس کو فون کیا تھا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
شمالی کوریا نے بحیرہ زرد پر راکٹ داغے‘ جنوبی کوریاکا الزام
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سیول (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی کوریا کی فوج کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے جزیرہ نما کوریا کے مغرب میں واقع بحیرہ زرد کی طرف 10 سے زیادہ آرٹیلری راکٹ فائر کیے ۔ دوسری جانب شمالی کوریا کی حکمراں ورکرز پارٹی کی مرکزی کمیٹی کا مکمل اجلاس بلایا گیا جس میں ملک کے رہنما کم جونگ اْن نے شرکت کی۔ اس دوران کمیٹی کے ارکان نے پارٹی اور ریاستی پالیسیوں اور پارٹی کی نویں کانگریس کی تیاری سے متعلق اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔