شرم الشیخ، حماس کی جنگ بندی کے بدلے قیدیوں کی رہائی اور امداد کی شرطیں
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
SHARM EL-SHEIKH:
غزہ میں دو سال سے جاری خونریز جنگ کے خاتمے کے لیے مصر کے شہر شرم الشیخ میں اہم مذاکرات جاری ہیں، جن میں فلسطینی تنظیم حماس اور اسرائیلی نمائندوں کے درمیان ثالثی کا کردار مصر اور امریکا ادا کر رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق حماس نے جنگ بندی کے لیے کئی اہم شرائط سامنے رکھی ہیں، جن میں چھ سرکردہ فلسطینی قیدیوں کی رہائی اور غزہ کے لیے بڑے پیمانے پر انسانی امداد کی فراہمی شامل ہے۔
حماس وفد کی قیادت سینئر رہنما خلیل الحیہ کر رہے ہیں جو اسرائیلی حملے کے بعد پہلی بار منظر عام پر آئے ہیں۔
امریکی صدر کے داماد اور مشرق وسطیٰ کے لیے خصوصی ایلچی جیرڈ کشنر اور امریکی سفارت کار اسٹیو وٹکوف بھی مذاکرات میں شریک ہیں۔
مذاکرات کا محور یرغمالیوں اور سیاسی قیدیوں کی فہرستیں ہیں جن پر بات چیت جاری ہے تاکہ ممکنہ رہائی کی راہ ہموار کی جا سکے۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولائن لیویٹ کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ چاہتے ہیں کہ قیدیوں کی رہائی جلد ممکن بنائی جائے تاکہ مذاکرات اگلے مرحلے میں داخل ہو سکیں۔
دوسری جانب صدر ٹرمپ نے مذاکراتی عمل میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وقت ضائع کیے بغیر جنگ بندی کو حتمی شکل دی جائے بصورت دیگر اگر حماس نے غزہ کا کنٹرول چھوڑنے سے انکار کیا تو سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ