انو ملک پر جنسی ہراسانی کا الزام؛ گلوکارہ کے تازہ انکشافات نے ہلچل مچا دی
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
’’میری انڈسٹری نے مجھے تنہا چھوڑ دیا تھا‘‘ بھارت کی میڈونا آف انڈیا کہلائی جانے والی علیشا چنائے کے ہولناک انکشافات نے بالی ووڈ کا اصل چہرہ بے نقاب کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی مشہور پاپ سنگر، ’میڈونا آف انڈیا‘ علیشا چنائے نے 1996 میں موسیقار انو ملک پر جنسی ہراسانی کے الزامات لگائے تھے لیکن ان کی انڈسٹری الٹا ان کے خلاف ہی ہوگئی تھی۔
علیشا چنائے نے تازہ انٹرویو میں ماضی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ جب میں اس زیادتی کے خلاف کھڑی ہوگئی تو پوری انڈسٹری میرے خلاف ہوگئی۔ یہاں تک کہ مجھے کام ملنا بند ہوگیا۔
انھوں نے مزید کہا کہ میری اپنی انڈسٹری نے میرا ساتھ چھوڑ دیا اور میرا کیریئر تقریباً ختم ہی ہوگیا۔ اس سے چند طاقتور ہستیوں کے انڈسٹری پر کنٹرول کو سمجھا جا سکتا ہے۔
علیشا نے مزید بتایا کہ میں انو ملک کی جنسی ہراسانی پر ان کے خلاف کیس کو آگے نہیں بڑھانا چاہتی تھیں مگر میرے شوہر نے اور منیجر راجیش نے بھی زور دیا کہ انصاف کے لیے کھڑی ہونا ضروری ہے۔
گلوکارہ نے بتایا کہ ان دونوں کی حوصلہ افزائی پر میں نے ہچکچاہٹ کے ساتھ کیس کو چلانے کا قدم اٹھایا لیکن جیسے ہی سب کچھ میڈیا میں آیا، الٹا میرے خلاف ہی ماحول بنا دیا گیا۔
علیشا نے کہا کہ بدقسمتی سے یہ مردوں کی دنیا تھی، اس لیے کیس فوراً رد کردیا گیا تاہم، بعد میں جب #MeToo تحریک چلی اور کئی خواتین نے انو ملک کے خلاف آواز اٹھائی تو میں نے کھل کر حمایت کی۔
گلوکارہ علیشا نے کہا کہ گو اُس وقت میرا کسی نے ساتھ نہ دیا لیکن اب وقت بدل گیا ہے اب یہ عورتوں کو کئی حقوق حاصل ہیں اور سنوائی بھی ہو رہی ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ سخت تنازع کے باوجود انو ملک اور علیشا چنائے 2003 میں فلم ’عشق وشق‘ میں اکٹھے ہوئے اور بعد میں انڈین آئیڈل میں جج بھی ساتھ بنے تھے۔
اس پر علیشا چنائے کا کہنا تھا کہ موسیقار انو ملک نے ان سے ذاتی طور پر اپنی غلطی پر معافی مانگی تھی اور کہا کہ وہ غلط تھے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: علیشا چنائے انو ملک کے خلاف کہا کہ
پڑھیں:
سمندر سے 3 صدی پرانا ہسپانوی خزانہ دریافت، خوبصورت تاریخ تازہ ہوگئی
امریکا کی ریاست فلوریڈا کے مشہور ’ٹریژر کوسٹ‘ (خزانے کا ساحل) سے 300 سال پرانا ہسپانوی خزانہ دریافت ہوگیا جس کی مالیت کا تخمینہ ایک ملین ڈالر (تقریباً 7 کروڑ 40 لاکھ روپے پاکستانی) لگایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسپین کی مستقبل کی ملکہ لیونور کی فوجی تربیت کے آخری مرحلے کا آغاز
ماہر غوطہ خوروں کی ایک ٹیم نے سمندر کی تہہ سے ایک ہزار سے زائد سونے اور چاندی کے سکے برآمد کیے جو سنہ 1715 میں ایک ہسپانوی بیڑے کے ساتھ اسپین لے جائے جا رہے تھے۔
ان سکوں کو لاطینی امریکا کی نوآبادیات بولیویا، میکسیکو اور پیرو میں ڈھالا گیا تھا اور یہ قیمتی زیورات اور دیگر نوادرات کے ساتھ ہسپانیہ منتقل کیے جا رہے تھے۔
تاہم اس سفر کے دوران ایک شدید سمندری طوفان نے بیڑے کو تباہ کر دیا اور ساتھ ہی خزانہ سمندر کی تہہ میں دفن ہو گیا۔
ہر سکہ ایک کہانی ہےملنے والے سکوں میں سے کئی پر آج بھی تاریخیں اور ’منٹ مارک‘ (سکے ڈھالنے کی جگہ کے نشانات) واضح طور پر نظر آتے ہیں جو تاریخ دانوں کے لیے ایک قیمتی معلوماتی وسیلہ ہیں۔
مزید پڑھیے: یونانی جزیرے پر تاروں بھرے آسمان تلے شادی کی پیشکش، شہزادی ڈیانا کی بھانجی الائزا نے ’ہاں‘ کہہ دی
خزانے کی دریافت کرنے والی کمپنی کوئین جیولز کے نمائندے سال گٹوسو کا کہنا ہے کہ یہ دریافت صرف دولت کا معاملہ نہیں بلکہ ایک تاریخی کہانی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہر سکہ ایک دور کی جھلک اور ان لوگوں کا نشان جو ہسپانوی سلطنت کے سنہری دور میں جیتے، کام کرتے اور سمندروں میں سفر کرتے تھے۔
قدیم خزانہ، جدید ٹیکنالوجیماہرین جدید ترین زیر آب میٹل ڈیٹیکٹرز اور ہاتھ سے ریت ہٹانے والے آلات استعمال کرکے سمندر کی تہہ کو کھنگالتے ہیں۔ اس علاقے میں اس سے قبل بھی کئی بار قیمتی خزانے دریافت ہو چکے ہیں لیکن بیک وقت ایک ہزار سکوں کی بازیابی کو نایاب اور غیر معمولی قرار دیا جا رہا ہے۔
ریاستی قوانین اور تاریخی تحفظفلوریڈا کے قوانین کے مطابق زیر زمین یا زیر آب ملنے والا خزانہ ریاست کی ملکیت ہوتا ہے تاہم مخصوص کمپنیاں ’ری کووری سروسز‘ کے عوض یہ کھوج کرنے کی اجازت حاصل کرتی ہیں۔
مزید پڑھیں: یونانی شہزادی اولمپیا کی اپنے بھتیجے کی بپتسمہ تقریب میں شرکت، سفید جوڑے میں تصاویر وائرل
اس کے علاوہ دریافت ہونے والی تاریخی اشیا میں سے 20 فیصد لازمی طور پر عوامی تحویل میں رکھی جاتی ہیں تاکہ انہیں تحقیق یا نمائش کے لیے استعمال کیا جا سکے۔
واضح رہے کہ یہ کمپنیاں اپنے وسائل (غوطہ خور، بحری جہاز، آلات) خود استعمال کرتی ہیں اور ملنے والے خزانے کو ریاست کے قانون کے مطابق تقسیم کرتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: برطانوی کرنسی کی تاریخ کا اہم باب بند: ملکہ الزبتھ کی تصویر والا آخری سکہ جاری
اکثر ریاست خزانے کا کچھ حصہ اپنے میوزیم یا تحقیق کے لیے رکھتی ہے باقی کمپنی یا اس کے سرمایہ کاروں کو دیا جاتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ٹریژر آئی کوسٹ صدیوں پرانا خزانہ دریافت فلوریڈا ہسپانوی خزانہ