سیل اور جین تھراپی سے کینسر، تھیلیسیمیا اور دیگر امراض کے علاج میں نمایاں بہتری آئے گی
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
پاکستان میں سیل اور جین تھراپی فریم ورک کے قیام کے حوالے سے راولپنڈی میں ایک اہم سیمینار منعقد ہوا، جس میں طبی ماہرین، محققین، تعلیمی اداروں اور صنعتی شعبے کے نمائندوں نے شرکت کی۔
شرکا نے اس پیشرفت کو ملک میں جدید طبی سہولیات کے فروغ اور علاج کے نئے دور کا آغاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ سیل اور جین تھراپی سے کینسر، تھیلیسیمیا اور دیگر مہلک امراض کے علاج میں نمایاں بہتری آئے گی۔
مزید پڑھیں:سروائیکل کینسر، لاعلمی سے آگاہی تک
مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پہلی بار اس جدید طریقہ علاج کا آغاز کیا جا رہا ہے جو مستقبل میں طبی نظام میں انقلابی تبدیلی کا باعث بنے گا۔
راولپنڈی میں سیل اور جین تھراپی فریم ورک پر تاریخی سیمینار!
کینسر، تھیلیسیمیا سمیت مہلک امراض کے علاج میں انقلاب کی بنیاد رکھ دی گئی۔
ماہرین: پاکستان میں کم قیمت پر جدید علاج کی فراہمی ایک بڑا قدم ہے pic.
— WE News (@WENewsPk) October 7, 2025
انہوں نے کہا کہ سیل اور جین تھراپی سے کینسر، تھیلیسیمیا اور دیگر مہلک امراض کے علاج میں نمایاں بہتری آئے گی۔
ماہرین نے امید ظاہر کی کہ پاکستان میں یہ علاج بین الاقوامی معیار کے مطابق لیکن کم لاگت پر عوام کو دستیاب ہوگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
تھیلیسیمیا سیل اور جین تھراپی کینسر،ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: تھیلیسیمیا کینسر امراض کے علاج میں پاکستان میں
پڑھیں:
فیلڈ مارشل کی امریکہ کیساتھ تعلقات میں بہتری کی کوششوں سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا: بلومبرگ
واشنگٹن (آئی این پی )عالمی جریدے بلومبرگ نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت دوبارہ مستحکم ہو رہی ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے امریکہ کے ساتھ تعلقات میں بہتری کی کوششوں سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ہے، ان کی مدت میں 2030 ء تک توسیع سے ملک میں استحکام کی توقع مزید بڑھی ہے۔ یہ بات بلومبرگ کی پاکستانی معیشت کے حوالے سے جاری رپورٹ میں کہی گئی ہے ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک میں کئی سال کی بے یقینی کا خاتمہ ہوا ہے، عوام شیئرز مارکیٹ پر اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں۔ایس اینڈ پی گلوبل ریٹنگز اور فچ نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری ظاہر کی، دونوں نے وزیراعظم کے بہتر مالی انتظام اور اصلاحاتی اقدامات کو سراہا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ اسٹاک مارکیٹ میں رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 36 ہزار نئے ٹریڈنگ اکائو نٹس کھولے گئے، اکتوبر میں پاکستان اسٹاک ایکس چینج کا یومیہ کاروبار 20 کروڑ ڈالر سے بڑھ گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں چھوٹے سرمایہ کاروں کی تعداد میں بڑا اضافہ ہوا، بلومبرگ نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ رواں سال پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے 100 انڈیکس میں 40 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔