Jang News:
2025-11-21@04:46:45 GMT

بانی کی اڈیالہ سے منتقلی کا سنا ہے، بیرسٹر گوہر

اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT

بانی کی اڈیالہ سے منتقلی کا سنا ہے، بیرسٹر گوہر

بیرسٹر گوہر علی خان(فائل فوٹو)۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ سے منتقلی کے بارے میں ہم نے سنا ہے۔ 

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ سے منتقلی کے خلاف عدالت جائیں گے، میں سب سے درخواست کروں گا کہ ایسے اقدامات نہ کریں۔

یہ بھی پڑھیے عمران خان کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب عمران خان کی معافی اور رہائی!

انھوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو گھٹن زدہ ماحول میں نہیں رکھا جاسکتا، وہ پاکستان کے سابق وزیراعظم اور مقبول لیڈر ہیں، پاکستان کو جمہوریت کی طرف لے کر جانا ہے تو یہ سلسلہ رک جانا چاہیے۔  

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا موقف پہنچانا علیمہ خان کے ذمے ہے، قیادت کوچاہیے کہ بانی کی بہنوں سے متعلق کوئی بیان نہ دیں۔ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی آنکھوں میں ہمیں بھائی کی تصویر نظر آتی ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کہ بانی نے کہا

پڑھیں:

اسلام آباد ہائیکورٹ عمارت منتقلی‘ ہائیکورٹ بار‘ ڈسٹرکٹ بار آمنے سامنے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ کی عمارت منتقلی کے معاملے پر نیا موڑ سامنے آگیا جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ بار اور اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار آمنے سامنے آگئے۔ ہائی کورٹ بار نے سیکرٹری کی اسلام آباد ہائی کورٹ کی G-10 منتقلی کی مخالفت کی، اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار نے ہائیکورٹ کی جی ٹین منتقلی کی حمایت کر دی۔ اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار نے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کے نام خط لکھ دیا جس میں مؤقف اپنایا گیا کہ ہائی کورٹ کو جی ٹین منتقل کریں ہم مکمل تعاون کے لئے تیار ہیں، ہائیکورٹ کی جی ٹین منتقلی سے وکلا سائلین کی مشکلات کم ہوں گے۔ اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار کے صدر نعیم گجر اور جنرل سیکرٹری عبد الحلیم بوٹو نے خط تحریر کیا۔

مانیٹرنگ ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • مجھ پر مقدمات اس لئے بنائے جا رہے ہیں کہ میں بانی سے ملنے کے لئے آتا ہوں,سہیل آفریدی
  • سہیل آفریدی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچ گئے
  • فری لانسرز کی کمائی کی وطن منتقلی میں حائل رکاوٹیں، پاکستان کو لاکھوں ڈالرز کا نقصان
  • بانی پی ٹی آئی سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سمیت متعدد شخصیات کل ملاقات کریں گی
  • اسلام آباد ہائیکورٹ عمارت منتقلی‘ ہائیکورٹ بار‘ ڈسٹرکٹ بار آمنے سامنے
  • عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر بہنوں نے اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا دے دیا
  • ٹرولنگ کی کبھی حمایت نہیں کی، بیرسٹر گوہر پی ٹی آئی ٹرولز کے خلاف بول پڑے
  • بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کا اڈیالہ روڈ پر دھرنا، متعدد افراد زیر حراست
  • عمران خان کی بہنوں کا دھرنا، پولیس نے کارکنان کی گرفتاریاں شروع کردیں
  • بشریٰ بی بی کے خلاف ٹرولنگ اور مہم چلانا افسوسناک ہے: بیرسٹر گوہر