محکمہ موسمیات نے کراچی میں جمعہ کو بارش کی پیش گوئی کردی
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: محکمہ موسمیات کی جانب سےشہر قائد میں جمعہ کو پھر بارش کی پیش گوئی کردی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعرات کو ہوا کا کم دباؤ مزید شدت اختیار کرنے کے بعد ڈپریشن میں تبدیل ہوسکتا ہے، جس کے باعث جمعے کو کراچی میں دوبارہ بارش کے اسپیل ہوسکتے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بھارتی گجرات کے اوپر کئی روز سے موجود ہوا کا کم دباؤ کا علاقہ مغرب کی طرف بڑھنے کے بعد اب شمال مشرقی بحیرہ عرب اور ملحقہ انڈین علاقے سوراشٹرا کے قریب موجود ہے، ہوا کا کم دباؤ کراچی سے تقریبا 310کلومیٹر جنوب مشرق میں ہے۔
یہ سمندری نظام مغرب کی جانب بڑھےگا، اور اگلے مرحلے میں ڈپریشن کی شکل میں مزید شدت اختیار کرےگا، سمندر میں اس سرگرمی کے نتیجے میں 55کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کے سبب ناہموار صورت پیدا ہوسکتی ہے، سندھ کے ماہی گیر 3 اکتوبر تک گہرے سمندر میں جانے سےگریز کریں۔
محکمہ موسمیات وارننگ سینٹر کراچی مذکورہ سسٹم کی مسلسل نگرانی کررہا ہے، بدھ کو شہر میں ہلکی بارش کی پیش گوئی کی گئی تھی تاہم شہر کا مطلع صاف اور جذوی ابرآلود رہا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33.
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات
پڑھیں:
بحیرۂ عرب میں طوفان بننے کی صورت میں اس کا نام ’شکتی‘ رکھا جائے گا: محکمہ موسمیات
— فائل فوٹوبحیرۂ عرب میں طوفان بننے کی صورت میں اس کا نام ’شکتی‘ رکھا جائے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کا شدید سمندری طوفان میں تبدیل ہونے کا بھی امکان ہے۔ طوفان کے لیے یہ نام سری لنکا کا تجویز کردہ ہے جس کا مطلب طاقت ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان بحیرۂ عرب میں 5 یا 6 اکتوبر تک رہ سکتا ہے۔