data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

رواں سال کا پہلا سپر مون آج آسمان پر دیکھا جا سکے گا۔

اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (اسپارکو) کے ترجمان کے مطابق سپر مون کے وقت چاند زمین سے تقریباً 2 لاکھ 24 ہزار میل کے فاصلے پر ہوگا، جس کے باعث یہ ایک معمول کے مکمل چاند کے مقابلے میں 6.

6 فیصد بڑا اور 13 فیصد زیادہ روشن دکھائی دے گا۔

یہ شاندار منظر پاکستان میں بھی دیکھا جا سکے گا۔ سپر مون سورج غروب ہونے کے فوراً بعد مشرقی افق پر طلوع ہوگا اور طلوعِ آفتاب سے قبل مغربی افق میں غروب ہو جائے گا۔

اسپارکو کے مطابق اس سال مزید دو سپر مونز بھی دکھائی دیں گے۔ سال کا سب سے روشن سپر مون 5 نومبر 2025 کو ہوگا، جبکہ تیسرا سپر مون 5 دسمبر کو دیکھا جا سکے گا۔

ماہرین فلکیات کے مطابق سپر مون اُس وقت ظاہر ہوتا ہے جب چاند اپنے مدار میں گردش کرتے ہوئے زمین کے سب سے قریب آ جاتا ہے، جس کے نتیجے میں وہ معمول سے زیادہ بڑا اور روشن نظر آتا ہے، اسی وجہ سے اسے “سپر مون” کہا جاتا ہے۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

سال کا پہلا سپر مون آج رات پاکستان سمیت دنیا بھر میں دکھائی دے گا

سال 2025 کا پہلا سپر مون آج (منگل) رات پاکستان سمیت دنیا بھر میں آسمان پر نمودار ہوگا۔ سپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے مطابق سپر مون کا مشاہدہ رات 8 بج کر 47 منٹ پر کیا جا سکے گا۔

مزید پڑھیں: دنیا آج ایک سال میں تیسری بار سپر مون کا نظارہ کریگی

سپارکو کے ترجمان کے مطابق چاند اس وقت زمین سے 361,457 کلومیٹر کے فاصلے پر ہوگا، جس کے باعث وہ عام چاند سے 13 فیصد زیادہ روشن اور 6.6 فیصد بڑا نظر آئے گا۔

یہ چاند مشرق میں سورج غروب ہونے کے کچھ دیر بعد طلوع ہوگا اور مغرب میں طلوعِ آفتاب سے قبل غروب ہو جائے گا۔
ترجمان نے بتایا کہ سپر مون کے قریب سیارہ زحل بھی دیکھا جا سکے گا۔ رواں سال مجموعی طور پر 3 سپر مون نظر آئیں گے۔ اگلا 5 نومبر اور پھر 5 دسمبر کو۔

مزید پڑھیں: سپر مون پاکستان میں کتنے بجے اپنے جوبن پر ہوگا؟

ماہرین فلکیات کے مطابق یہ قدرتی منظر آج رات ایک دلکش اور نایاب نظارہ پیش کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاکستان دنیا بھر سپارکو سپر مون

متعلقہ مضامین

  • سال کا پہلا سپر مون آج رات پاکستان سمیت دنیا بھر میں دکھائی دے گا
  • 2025 کے پہلے سپرمون کا نظارہ آج کیا جاسکے گا 
  • رواں سال کا پہلا سپر مون کل رات دکھائی دے گا
  • 2025ء کے تین سپر مونز میں سے پہلا کل نظر آئے گا
  • پاکستان میں رواں سال کا پہلا سپر مون کا نظارہ کب دیکھا جائے گا؟
  • پاکستان میں سال 2025 کا پہلا سپر مون نظارہ 7 اکتوبر کو ہوگا
  • سپارکو کی پیشگوئی: پاکستان میں رواں سال کا پہلا سپر مون منگل کو دیکھا جا سکے گا
  • رواں سال کا پہلا سپر مون سات اکتوبر کو نظر آئے گا
  • ‘اس بار بھارت انشاءاللہ اپنے طیاروں کے ملبے میں دفن ہوگا’: خواجہ آصف