City 42:
2025-11-20@20:05:33 GMT

رواں سال کا پہلا سپر مون کل رات دکھائی دے گا

اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT

سٹی 42 :  رواں سال کا پہلا سپر مون سات اکتو بر رات 8 بج کر 47 منٹ پر ہو گا۔ 

ترجمان سپارکو  کے مطابق اکتوبر 2025 کا سپر مون 7 اکتوبر کو PST 08:47 PM پر ہوگا، رواں سال 7 اکتوبر کا سپرمون زمین سے 224،599 میل کے فاصلے پر ہوگا، جو اوسط پورے چاند سے 6.6 فیصد بڑا اور 13 فیصد زیادہ روشن ہوگا۔ ترجمان نے بتایا کہ اکتوبر 2025 کا سپر مون سیارہ زحل کے قریب نظر آئے گا، جو رات کے آسمان میں ایک دلکش نظارہ پیش کرے گا۔

کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

ترجمان کے مطابق اس کے بعد دو اور سپر مون 5 نومبر اور 5 دسمبر کو آسمان پر نظر آئیں گے۔ سال کا روشن ترین سپر مون نومبر میں متوقع ہے،جب چاند 221،817 میل دور ہوگا 
یہ مظاہر نہ صرف پاکستان میں بلکہ پوری دنیا میں نظر آئے گا۔

ترجمان نے بتایا کہ سپر مون اس وقت ہوتا ہے جب چاند اپنے بیضوی مدار میں زمین کے قریب ترین مقام پر پہنچ جاتا ہے، جس کی وجہ سے یک عام پورے چاند سے 14% بڑا اور تقریباً 30% روشن، غیر معمولی طور پر بڑا اور روشن دکھائی دیتا ہے۔ 

شہیدوں کی قربانیوں  پر ہزاروں حکومتیں قربان ہیں؛ حنیف عباسی

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

پاکستان کو 4 ماہ میں بیرونی ذرائع سے 2 ارب 29 کروڑ ڈالرز کے فنڈز موصول

اسلام آباد:

رواں مالی سال 2025-26کے پہلے 4 ماہ (جولائی تا اکتوبر)میں پاکستان کو بیرونی ذرائع سے مجموعی طور پر 2 ارب 29 کروڑ ڈالرز کے فنڈزملے ہیں، جن میں 2 ارب 24 کروڑ ڈالر قرض اور 5 کروڑ ڈالر کی گرانٹ شامل ہے۔

اقتصادی امور ڈویژن حکام کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں ملنے والی بیرونی مالی معاونت 649 ارب 47 کروڑ روپے کے مساوی ہے جب کہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں رواں مالی سال 33 فیصد زیادہ فنڈز ملے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ نان پراجیکٹ ایڈ کی مد میں ایک ارب 51 کروڑ ڈالر، مختلف منصوبوں کے لیے 77 کروڑ 32 لاکھ ڈالر حاصل ہوئے۔  عالمی مالیاتی اداروں نے ایک ارب 10 کروڑ ڈالر فراہم کیے ہیں، جن میں عالمی بینک کے 30 کروڑ 40 لاکھ ڈالر ،اسلامی ترقیاتی بینک کا 36 کروڑ ڈالر کا شارٹ ٹرم لون شامل ہے جب کہ نیا پاکستان سرٹیفکیٹ میں 73 کروڑ 47 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری آئی ہے۔

مختلف ممالک نے پاکستان کو 45 کروڑ ڈالر فراہم کیے ہیں۔  سعودی عرب نے 40 کروڑ ڈالر کی آئل فیسیلٹی فراہم کی ہے۔ اسی طرح ایشیائی ترقیاتی بینک نے 16 کروڑ 74 لاکھ ڈالر دیے جب کہ چین نے پاکستان کو 97 لاکھ ڈالر اور امریکا نے ڈھائی لاکھ ڈالر کی گرانٹ دی۔

اقتصادی امور ڈویژن کی دستاویز کے مطابق رواں مالی سال مجموعی طور پر 19 ارب 92 کروڑ ڈالر کی بیرونی مالی معاونت ملنے کا تخمینہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بچے ہماری قوم کا روشن مستقبل اور سب سے قیمتی سرمایہ ہیں، گورنر سندھ
  • پاکستان 2026 میں پہلا خلاباز اور 2035 تک چاند پر مشن اتارے گا، احسن اقبال
  • پاکستان کو 4 ماہ میں بیرونی ذرائع سے 2 ارب 29 کروڑ ڈالرز کے فنڈز موصول
  • ریلوے حکام ناکام، اکتوبر میں ٹرینوں کی بروقت آمدورفت صرف 45 فیصد
  • جماعت اسلامی کا اجتماع عام امید کے نئے چراغ روشن کرے گا: حافظ نعیم
  • آئندہ برس مون سون رواں سال سے  26      فیصد زیادہ شدید ہو گا: مصدق ملک 
  • ماڈل کورٹس: اکتوبر میں 12 ہزار 275 مقدمات کے فیصلے کئے گئے
  • آئندہ سال مون سون رواں سال سے 26 فیصد زیادہ شدید ہوگا، وزیر موسمیاتی تبدیلی نے خطرے کی گھنٹی بجادی
  • آٹو سیکٹر سے اچھی خبر ،فنانسنگ میں 33 فیصد اضافہ
  • 4 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 733 ملین ڈالرز تک پہنچ گیا