واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 27 مئی ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سائنسی دریافت کو مضبوط بنانے، سائنس پرعوام کا اعتماد بحال کرنے، اور جدید جوہری ٹیکنالوجیز کو تیز کرنے کے لیے فیصلہ کن کارروائی کے طور پر آج متعدد صدارتی حکم ناموں پر دستخط کررہے ہیں وائٹ ہاﺅس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ کی قیادت میں امریکہ ایٹمی توانائی کی بحالی کا آغاز کرے گا اور کئی دہائیوں کے جمود اور سست روی کے بعد جوہری توانائی کے اختراعی پروگرام کو ترقی دی جائے گی.

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ آج کے ایگزیکٹو آرڈرزمیں ڈیپارٹمنٹ آف انرجی(´ی او ای) کو ری ایکٹر کے ڈیزائن کی جانچ کی اجازت ، قومی اور اقتصادی سلامتی کے تحفظ کے لیے وفاقی زمینوں پر توانائی منصوبوں کی تعمیر کا راستہ صاف کرنے اور نیوکلیئر ریگولیٹری کمیشن کو بروقت لائسنسنگ کے فیصلے جاری کرنے کے لیے ریگولیٹری رکاوٹوں کو دور کر نے کے اقدامات شامل ہیں.

وائٹ ہاﺅس کے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ڈائریکٹر مائیکل کراتسیوس نے کہاکہپچھلے 30 سالوں میں ہم نے امریکہ میں جوہری ری ایکٹر بنانا بند کر دیا ہے جسے ختم کیا جارہا ہے اور آج کے ایگزیکٹو آرڈرز دہائیوں میں کیے گئے سب سے اہم جوہری ریگولیٹری اصلاحات کے سلسلہ میں اٹھائے جانے والے اقدامات ہیں انہوں نے کہاکہ ہم ایک مضبوط امریکی جوہری صنعتی اڈے کو بحال کر رہے ہیں جس کے تحت ایک محفوظ اور خود مختار مقامی جوہری ایندھن کی سپلائی چین کو دوبارہ تعمیر کیا جائے گا .

امریکا کے سیکرٹری برائے توانائی کرس رائٹ نے کہا کہ بہت عرصے سے امریکہ کی جوہری توانائی کی صنعت سرخ فیتے اور فرسودہ حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے رکی ہوئی ہے لیکن صدر ٹرمپ کے جرات مندانہ اقدامات کی وجہ سے امریکی جوہری شعبے کو ترجیح دی جارہی ہے سیکرٹری کرس رائٹ نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی امریکہ نواز مینوفیکچرنگ پالیسیوں کی بنیاد پر امریکی سول نیوکلیئر توانائی کو صحیح وقت پر جاری کیا جا رہا ہے جوہری توانائی میں اضافہ امریکہ میں توانائی کاسب سے بڑا ذریعہ بننے کی صلاحیت رکھتا ہے انہوں نے کہا کہ یہ ہرموسم میں کام کرتا ہے صدر ٹرمپ کی سول جوہری انرجی کے حوالے سے پالیسی کے تحت توانائی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے فوری اقدامات کیئے جائیں گے .

انہوں نے کہاکہ صدر ٹرمپ کے انتظامی احکامات سے امریکہ کے توانائی کے شعبے میں وسعت آئے گی انہو ں نے کہاکہ توانائی کی طلب میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس سے نمٹنے کے لیے ہمارے موجودہ جوہری توانائی کے اثاثوں کو وسعت دینا اور جدید جوہری ٹیکنالوجیز میں سرمایہ کاری کو یقینی بنانا ہے تاکہ ہمارے پاس شہریوں کو بجلی فراہم کرنے کے لیے قابل اعتماد توانائی کے ذخائرہوں.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے جوہری توانائی کرنے کے لیے توانائی کی توانائی کے نے کہا

پڑھیں:

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کل اپنی والدہ کے آبائی ملک سکاٹ لینڈ کا نجی دورہ کریں گے

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی والدہ کے آبائی ملک کے نجی دورے پر (کل) جمعہ کو سکاٹ لینڈ پہنچیں گے ۔اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کا نجی دورہ سکاٹ لینڈ کے شمال مغرب میں واقع جزیرہ لیوس پر ہوگا، جہاں ان کی والدہ کی پیدائش ہوئی تھی،ڈونلڈ ٹرمپ کی والدہ میری این میک لیوڈ 1912 میں لیوس میں پیدا ہوئیں اور انہوں نے اپنا بچپن لیوس میں گزارا، انہوں نے 18 برس کی عمر میں امریکا ہجرت کی جہاں ان کی شادی فریڈ ٹرمپ سے ہوئی ۔

ٹرمپ نے 2023 میں لیوس آمد پر کہا تھا کہ یہاں آنا گھر واپس آنے جیسا ہے، یہی میری والدہ کا گھر تھا۔ڈونلڈ ٹرمپ اپنے دورے کے دوران سکاٹ لینڈ کے شمال مشرقی علاقے ابرڈین میں واقع اپنے گالف کورس کا باقاعدہ افتتاح بھی کریں گے جس سے وہ سکاٹ لینڈ میں تین گالف کورسز کے مالک بن جائیں گے۔

(جاری ہے)

میری این میک لیوڈ جزیرہ لیوس کے قصبے "ٹونگ" میں پلی بڑھیں، ٹرمپ 2008 میں اپنی والدہ کے پرانے گھر کا دورہ کر چکے ہیں ،ان کے کچھ کزن آج بھی اسی گھر میں مقیم ہیں جو اب جدید انداز میں مرمت کیا جا چکا ہے لیکن پھر بھی سادگی کی عکاسی کرتا ہے،یہ مکان سمندر سے محض 200 میٹر دور واقع ہے ۔

برطانوی میڈیا کے مطابق مقامی دستاویزات کی روشنی میں اندازہ لگایا گیا ہے کہ ٹرمپ کے نانا ایک ماہی گیر تھے، میری این میک لیوڈ سب سے چھوٹی تھیں اور ان کی پہلی زبان گَیلیک تھی جس کے بعد انہوں نے سکول میں انگریزی سیکھی۔پہلی جنگ عظیم کے بعد جزیرہ لیوس پر زندگی سخت ہو گئی تھی کیونکہ علاقے کے کئی نوجوان جنگ میں مارے گئے تھے ۔ اسی پس منظر میں انہوں نے اپنی بڑی بہن کے نقش قدم پر چلتے ہوئے 1930 میں امریکا ہجرت کرنے کا فیصلہ کیا اور گلاسگو سے ایس ایس ٹرانسلوانیا نامی بحری جہاز میں سوار ہو کر نیو یارک روانہ ہوئیں۔ٹرمپ کے اس دورے کو ان کے ذاتی، خاندانی اور کاروباری پس منظر کے تناظر میں خصوصی اہمیت دی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکی ٹیکنالوجی کمپنیاں بھارت میں نوکریاں دینا بند کریں، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا انتباہ
  • امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کل اپنی والدہ کے آبائی ملک سکاٹ لینڈ کا نجی دورہ کریں گے
  • اپیلز کورٹ: ٹرمپ کا پیدائشی شہریت ختم کرنے کا صدارتی حکم غیر آئینی قرار
  • ڈونلڈ ٹرمپ کا باراک اوباما پر غداری کا الزام، سابق صدر نے ردعمل میں کیا کہا؟
  • ضرورت پڑی تو ایران کو پھر نشانہ بنائیں گے، امریکی صدر نے بڑی دھمکی دیدی
  • ضرورت پڑی تو ایران کو پھر نشانہ بنائیں گے، ٹرمپ
  • ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق امریکی صدر بارک اوباما کو غدار قرار دے دیا
  • برطانیہ نے نئے ایٹمی پلانٹ کی منظوری دے دی
  • ضرورت پڑی تو واشنگٹن دوبارہ حملہ کرے گا، ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو پھر دھمکی
  • ضرورت پڑی تو دوبارہ حملہ کردیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو دھمکی