ویب ڈیسک : نیشنل الیکٹرک پاور  ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)  نےکراچی کے لیے بڑے سولر منصوبےکی منظوری دے دی۔

ترجمان وزارت توانائی سندھ کے مطابق نیپرا نےکراچی کے لیے 270 میگاواٹ کے 2 سولر پروجیکٹ کی منظوری دی ہے۔ترجمان وزارت توانائی سندھ کا کہنا ہےکہ 120 میگاواٹ کا سولر منصوبہ دیہہ ہلکانی میں لگےگا اور 150 میگاواٹ کا سولر منصوبہ دیہہ میٹھا گار میں لگایا جائےگا۔صوبائی وزیر توانائی سندھ کے مطابق  270 میگاواٹ سولر منصوبے سے کراچی میں لوڈشیڈنگ پر قابو پانے میں مدد ملےگی۔

پولیس دفاتر سے کروڑوں روپے کا اسلحہ وبارود غائب

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

طلبہ و طالبات کیلئےہزاروں نئی سکالرسپس کی منظوری، اچھی خبر آگئی

محکمہ تعلیم سندھ نے طلبہ و طالبات کی سال 24-2023 کے لئے نئی 2723 اسکالرسپس کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی شاہ کی زیر صدارت سندھ ایجوکیشن اینڈومینٹ فنڈ ٹرسٹ کا اجلاس ہوا جس کی صوبائی وزیر سید سردار علی شاہ نے بحیثیت چیئرمین سندھ ایجوکیشن اینڈومینٹ فنڈ کے بورڈ آف ٹرسٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کی سال 24-2023 کے لئے نئی 2723 اسکالرسپس کی منظوری دی گئی۔ ‏SEEF بورڈ اجلاس میں 4877 طلبہ و طالبات کی تعلیم جاری رکھنے کے لیے اسکالرشپ کی تجدید کی گئی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ SEEF اسکالرشپ کے تحت سندھ سے تعلق رکھنے والے طلباء کو ملک بھر کی 90 یونیورسٹیز میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیے اسکالرشپ دی جا رہی ہیں۔

‏SEEF کا کل سرمایہ 9.2 بلین روپے تک پہنچ چکا ہے، جس سے ہونے والی منافعے سے اسکالرشپ کی فیس دی جاتی ہیں۔ سندھ ایجوکیشن اینڈومینٹ فنڈ میں 2 سالوں سے سرمایہ کاری کے لئے 2 بلین روپے کا اضافہ کیا گیا۔

صوبائی وزیر سید سردار علی شاہ نے اس موقع پر کہا کہ سندھ ایجوکیشن اینڈومینٹ فنڈ غریب اور ہونہار طلباء کی اعلیٰ تعلیم میں مدد کے لیے قائم کیا گیا، ‏SEEF اسکالرشپ کی مدد سے سندھ کے طلباء ملک بھر کی سرکاری و نجی یونیورسٹیز میں اعلیٰ تعلیم حاصل کر سکتے ہیں۔

وزیر تعلیم سندھ کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد غریب اور ہونہار نوجوان کو اعلیٰ معیار کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے یکساں مواقع فراہم کرنا ہے۔صوبائی وزیر سید سردار علی شاہ نے یونیورسٹیز کے وائس چانسلز کے بطور بورڈ میمبرز کی عدم حاضری پر ناراضگی کا اظہار کیا۔

متعلقہ مضامین

  • نیپرا کے فیصلوں سے اصلاحاتی عمل کو نقصان پہنچ سکتا ہے، وزارت توانائی نے تحفظات کا اظہار کردیا
  • وزارت توانائی نے نیپرا کے فیصلوں پر تحفظات کا اظہار کردیا
  • نیپرا کے فیصلوں سے صارفین پر ممکنہ مالی بوجھ بڑھنے کا امکان ہے: وزیر توانائی اویس لغاری
  • نیپرا کے فیصلوں سے صارفین پرممکنہ مالی بوجھ بڑھنے کا امکان ہے. اویس لغاری
  • سندھ حکومت کی 2700 سے زائد طلبہ کیلئے اسکالرشپ کی منظوری
  • طلبہ و طالبات کیلئےہزاروں نئی سکالرسپس کی منظوری، اچھی خبر آگئی
  • پاکستان کے ہاتھوں شرمندگی اٹھانے کے بعد بھارت نے اپنالڑاکا طیارہ بنانے کی تیاری پکڑ لی ، تفصیل جانئے
  • کراچی کے لئے 270 میگاواٹ کے دو بڑے سولر منصوبے منظور
  • عیدالاضحیٰ پر مسافروں سے زیادہ کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف مہم کا آغاز