کراچی:

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کا شکر گزار ہوں کہ سندھ حکومت سے بارہ ارب روپے دلوائے، اس رقم سے حب کینال تعمیر کی جارہی ہے جس سے چالیس ایم جی ڈی پانی زیادہ ملے گا، پھر ہم کے تھری کا پانی بہتر انداز میں دیگر علاقوں تک پہنچا سکیں گے۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی زیر صدارت کے ایم سی سٹی کونسل کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد، پارلیمانی لیڈرز سمیت دیگر ارکان شریک ہوئے۔

مرتضیٰ وہاب نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ میں نے گزشتہ اجلاس میں کہا تھا کہ اس اجلاس میں واٹر کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر اور چیف آپریٹنگ آفیسر یہاں موجود ہوں گے، میرے احکامات کے بعد سندھ ہائیکورٹ نے دونوں افسران کے آرڈرز کو منسوخ کردیا۔

میئر کراچی نے کہا کہ کورٹ کو ری کال کرنے کیلئے ایمرجنسی درخواست کی ہے، ابھی فیصلہ نہیں آیا ہے۔ جو بھی اہم نکات ہوں گے وہ مسائل واٹر کارپوریشن کے افسران تک پہنچائیں گے۔

اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچنے والے چیف انجینئر بلک سید اعجاز احمد کو میئر کراچی نے اجلاس سے باہر بھیج دیا جس پر اپوزیشن لیڈر سیف الدین نے کہا کہ آپ انہیں باہر کیوں بھیج رہے ہیں، افسران کو اجلاس میں شرکت کرنے دیں۔

میئر کراچی کا کہنا تھا کہ یہ متعلقہ افسر نہیں اسطرح تو تمام وال مینوں کو بھی یہاں بلا لیں۔ اگلے اجلاس میں کوشش ہوگی سی ای او اور سی او او یہاں موجود ہوں۔

نجمی عالم نے کہا کہ کراچی کو تین زون میں بانٹ دیا جائے افسران بھی تعینات کیے جائیں تاکہ مسائل بہتر طریقے سے حل کرسکیں، واٹر کارپوریشن کے ریونیو میں بلنگ کا حصہ بہت کم ہے، ساٹھ کروڑ بمشکل جمع ہوپاتے ہیں یہ ادارے کے کام کرنے کے لیے بہت کم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ادارے کے محکمہ ریونیو میں اہلیت نہیں، چار سو اسامیاں خالی ہیں، متعدد کچی آبادیوں کو لیز کردیا گیا ہے وہاں بھی نارمل سلیب سے بل وصول کیا جائے۔ ٹیکس نیٹ بڑھائے بنا واٹر کارپوریشن کو چلانا ناممکن ہے۔

نجمی عالم نے کہا کہ کچی آبادیوں کو بھی نارمل آبادیوں والی بلنگ ہونی چاہیے، یقین سے کہہ سکتا ہوں کراچی کا زیادہ پانی کچی آبادیوں میں جارہا ہے، ویسٹ میں لوگوں نے اپنی لائنیں ڈالی ہوئی ہیں اسکے پیسے لیتے ہیں، جس کی نوے فیصد بلنگ کم ہوگی اسکا پیسہ بند کیا جائے، ادارے میں حاضری کا نظام بہتر بنانا ہوگا

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کے تھری کی لائن سے پانی زیادہ چوری ہورہا تھا، اب اس لائن کو ایلیویٹڈ بنایا جارہا ہے تاکہ چوری کو روکا جاسکے، ادارے کا کنزیومر چودہ لاکھ ہے، بل محض پانچ لاکھ لوگوں کو ڈیلیور ہوتا ہے اور بل تو اس سے بھی کم لوگ دیتے ہیں۔ لوگ بل دیتے ہی نہیں جیسے پانی ملتا نہیں لیکن سوائے چند ٹیل کے علاقوں کے پانی دستیاب ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ منفی سیاست کی وجہ سے تصور ہے کہ واٹر بورڈ پانی نہیں دیتا، اسی بل میں پانی اور سیوریج کی دونوں کی سروسز کے پیسے ہیں، جب ہم نے ٹیک اوور کیا 1.

1 ارب آمدنی تھی اب 1.8 ارب روپے ہے، اس آمدنی کا زیادہ حصہ مینٹیننس میں خرچ ہوجاتا ہے، بعد ازاں سٹی کونسل کا اجلاس جمعہ تک ملتوی کردیا گیا۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: واٹر کارپوریشن میئر کراچی اجلاس میں نے کہا کہ

پڑھیں:

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے چائنا اسٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن کے وفد کی ملاقات

شنگھائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے چین کی سب سے بڑی تعمیراتی کمپنی چائنا اسٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن (سی ایس سی سی)کے وفد نے یہاں ملاقات کی۔ وفد میں سی ایس سی سی کے جنرل منیجر گے لیانگ، اسسٹنٹ جنرل منیجر ہانگ شیائو اور سیکرٹری وومینگ ینگ شامل تھے۔ بلاول بھٹو زرداری سے بیلٹ اینڈ روڈ انفارمیشن انڈسٹری یونین کے مشیر سونگ لنگ بن، چیف کنسلٹنٹ بے چی اور کنسلٹنٹ بے لن نے بھی ملاقات کی۔

(جاری ہے)

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے تحت پاک چین اقتصادی راہداری سمیت اہم منصوبوں پر بریفنگ دی گئی، انہیں ڈیجیٹل اور گرین انفرا سٹرکچر کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے دنیا کے اہم تعمیراتی منصوبوں میں کلیدی کردار پر چائنا اسٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن کی قابلیت کو سراہا۔ سندھ حکومت کے سینئر وزیر شرجیل میمن اور وزیر برائے توانائی ناصر شاہ بھی بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ مضامین

  • سیلاب سے متاثرہ کاشتکاروں کی مدد کررہے ہیں‘ وزیراعلیٰ سندھ
  • بلاول بھٹو زرداری کا اپنی سالگرہ سیلاب زدگان کے نام کرنے کا فیصلہ
  • بلوچستان کا پورا بوجھ کراچی کے سول اور جناح اسپتال اٹھا رہے ہیں، ترجمان سندھ حکومت
  • چین سے 3 معاہدے، صدر کی شرکت، بلاول سے کاروباری شخصیات کی ملاقاتیں
  • میئر کراچی کی گھن گرج!
  • شنگھائی: بلاول بھٹو زرداری سے چین کی سب سے بڑی تعمیراتی کمپنی کے وفد کی ملاقات
  • بلاول بھٹو سے چین کی سب سے بڑی تعمیراتی کمپنی سی ایس سی ای سی کے وفد کی ملاقات
  • چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے چائنا اسٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن کے وفد کی ملاقات
  • شنگھائی: بلاول بھٹو سے چین کی سب سے بڑی تعمیراتی کمپنی سی ایس سی ای سی کے وفد کی ملاقات
  • بلاول بھٹو زرداری نے چین کی 120 سالہ قدیم فودان یونیورسٹی کا دورہ