آسٹریلیا میں ایک کینگرو ایک شخص کےلیے اتنا خطرناک ہوگیا کہ اس نے اسے سیلاب کے پانی میں ڈبونے کی کوشش کی اور اس پر حملہ بھی کردیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کینگرو نے سڑک پر موجود ایک شخص پر بری طرح حملہ کیا جس کے بعد متاثرہ شخص نے بھی خود کو بچانے کی کوشش کی، اس دوران کینگرو نے اسے سیلاب کے پانی میں ڈبونے کی کوشش کی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کینگرو نے متاثرہ شخص پر بالکل انسانوں کی طرح حملہ کیا، اسے گھونسے مارے اور اس کا سر پانی میں ڈبونے کی کوشش کی۔

کچھ دیر بعد قریب سے آنے والی گاڑی سے کینگرو ڈر گیا اور وہاں سے بھاگ گیا۔

یہ واقعہ سیلاب سے متاثرہ شہر پورٹ میکوری میں پیش آیا، یہاں سیلاب کے باعث کچھ لوگوں کی اموات کی بھی اطلاعات ہیں۔

مقامی وائلڈ لائف کے مطابق جنگلی جانور سیلابی صورتحال کے باعث پریشان ہوتے ہیں اور انہیں خطرہ محسوس ہوتا ہے جس کی وجہ سے وہ غیر معمولی رویے کا مظاہرہ کر سکتے ہیں۔

Post Views: 6.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پانی میں ڈبونے کی کی کوشش کی کینگرو نے

پڑھیں:

کراچی؛ ذاتی جھگڑے پر ملزم نے نوجوان پر گولیاں برسا دیں، ویڈیو سامنے آگئی

کراچی:

بہادرآباد دھوراجی میں فائرنگ سے نوجوان کے زخمی ہونے کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی، ملزم کو اپنے قریبی رشتے دار پر گولیاں برساتے دیکھا گیا۔

واقعہ بروز جمعہ 23 مئی کے روز پیش آیا جہاں ایک شخص نے ذاتی جھگڑے کے دوران عاصم نامی نوجوان پر گولیاں برساں دیں، جس میں ایک گولی اس کے پاؤں پر لگی۔ زخمی کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم قریب سے چار سے پانچ گولیاں چلاتا ہے جبکہ ایک گولی عاصم نامی شہری کی ٹانگ پر لگتی ہے جس کے باعث وہ زخمی ہو جاتا ہے۔ فائرنگ کے واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو جاتا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی اور حملہ آور آپس میں رشتے دار ہیں اور ان کے درمیان ماضی میں بھی تنازع رہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، جلد گرفتاری متوقع ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لڑکے سے بدفعلی کا الزام، ملزم کی 8 سالہ بہن ونی کردی گئی
  • ڈیرہ اسماعیل خان، لڑکے سے بدفعلی کا الزام، 8 سالہ بچی ونی کردی گئی
  • دورانِ پرواز جہاز کا دروازہ کھولنے کی کوشش، امریکی شہر میں ہنگامی لینڈنگ
  • کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے کا ناقص انتظام صحت عامہ کیلئے سنگین خطرہ
  • کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے کا ناقص انتظام صحت عامہ کیلئے خطرہ
  • راولپنڈی: بائیک رائیڈر ڈاکو نے گھر لوٹ لیا، دل کے دورے سے بزرگ جاں بحق
  • کراچی میں مسلح ڈکیت گروہ کی دیدہ دلیری، ناکہ لگا کر شہریوں کو لوٹنے لگے
  • کراچی؛ ذاتی جھگڑے پر ملزم نے نوجوان پر گولیاں برسا دیں، ویڈیو سامنے آگئی
  • پنجاب کے مختلف شہروں میں آندھی اور طوفان، مختلف حادثات میں 14 افراد جاں بحق