ہم جلد پاکستان کے ساتھ ایک بڑا تجارتی معاہدہ کرنے جارہے ہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا سے ہوئی گفتگو میں پاک بھارت کشیدگی میں واضح کمی میں اپنی کوششوں کا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جوہری ہتھیاروں سے لیس پڑوسیوں پاکستان اور بھارت کو اس ماہ کے شروع میں دہائیوں کے بدترین فوجی تصادم سے پیچھے ہٹنے پر آمادہ کرنے کے لیے امریکی تجارتی تعلقات کا استعمال کیا ہے۔
ٹرمپ نے جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے تبصروں میں کہا اگر آپ اس پر ایک نظر ڈالیں کہ ہم نے ابھی پاکستان اور بھارت کے ساتھ کیا کیا، ہم نے وہ سارا معاملہ طے کر لیا، اور مجھے لگتا ہے کہ مَیں نے اسے تجارت کے ذریعے طے کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ڈونلڈ ٹرمپ اور جنوبی افریقہ کے صدر کے درمیان ملاقات میں گرماگرمی
صدر ٹرمپ نے معاہدوں کی تفصیلات کا ذکر کیے بغیر کہا کہ ہم پاکستان اور بھارت کے ساتھ ایک بڑا سودا کر رہے ہیں۔
صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے نہ صرف جنگ بندی میں ثالثی میں مدد کی بلکہ کشمیر میں بڑھتے ہوئے تنازع پر بھی ثالثی کی پیشکش کی۔
یاد رہے کہ 10 مئی کو بھارت اور پاکستان کے درمیان طے پانے والی سمجھوتہ کے بعد جس میں زمینی، فضائی اور سمندر میں فوجی کارروائی کو روکنے کے لیے امریکی ثالثی میں جنگ بندی کی گئی تھی۔
پاکستان نے تجارت سے متعلق دعوے پر کوئی خاص تبصرہ نہیں کیا ہے، جبکہ پاکستان نے کشیدگی میں کمی کی کوششوں میں ٹرمپ کے کردار پر بارہا شکریہ ادا کیا ہے۔
تاہم بھارتی حکومت کا کہنا ہے کہ تجارتی رعایتیں جنگ بندی کو محفوظ بنانے کے لیے بات چیت میں سامنے نہیں آئیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکی صدر بھارت پاکستان تجارت جنوبی افریقہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکی صدر بھارت پاکستان جنوبی افریقہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ جنوبی افریقہ ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ کے لیے کیا ہے
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی تیز بارشوں کے بعد سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھولے دیے اور پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا۔
بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ ایریگیشن پنجاب کے مطابق سلال ڈیم کےگیٹ کھلنے سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونےلگی ہے ریلا آئندہ 48 گھنٹوں میں دریاِئے چناب وزیرآباد پہنچنے کا امکان ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :