ایران اپنی کارروائی مکمل کرچکا، امید ہے اب امن کی جانب بڑھے گا : قطر میں امریکی اڈے پر ایرانی حملے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
ایران کی جانب سے قطر میں امریکی ایئربیس پر حملے کے ردعمل میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران اب اپنی کارروائی مکمل کرچکا ہے اور امید ہے کہ اب ایران امن کی جانب لوٹے گا، اسرائیل کو بھی امن کی جانب بڑھنے کی ترغیب دیں گے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے قطر میں واقع امریکی ایئربیس العدید پر حملے کے جواب میں ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کا جواب کمزور تھا، جس کی توقع پہلے ہی کی جا رہی تھی، اور امریکا نے اس کا مؤثر انداز میں مقابلہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ’ صدر ٹرمپ خلیج فارس میں مزید کسی فوجی کارروائی کا ارادہ نہیں رکھتے‘، امریکی سیکیورٹی اہلکار
ٹرتھ سوشل پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پیغام میں کہا کہ قطر میں امریکی ایئزبیس پر ایران کی جانب سے داغے گئے 14 میزائلوں میں سے 13 کو مار گرایا گیا جبکہ ایک میزائل کو اس لیے جانے دیا گیا کیونکہ وہ کسی خطرناک سمت میں نہیں جارہا تھا۔
ٹرمپ نے کہا کہ اس حملے میں کوئی امریکی شہری زخمی یا ہلاک نہیں ہوا، اور نقصان بھی نہ ہونے کے برابر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران نے حملے سے قبل پیشگی اطلاع دی، جس کے باعث جانی نقصان سے بچا جاسکا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایران اب اپنی کارروائی مکمل کرچکا ہے اور مستقبل میں نفرت کی بجائے خطے میں امن کی طرف بڑھے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سنگین نتائج کے حامل طاقتور جوابی اقدامات امریکا کے منتظر ہیں، ایرانی کمانڈر
سابق صدر نے قطری امیر کا بھی شکریہ ادا کیا اور ان کی خطے میں امن قائم رکھنے کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ حملے کے دوران کوئی قطری شہری بھی زخمی یا ہلاک نہیں ہوا۔ ٹرمپ نے کہا کہ وہ اسرائیل کو بھی امن کے لیے آگے بڑھنے کی ترغیب دیں گے۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ دنیا کو مبارک ہو اب امن کا وقت آگیا ہے، انہوں نے ایران کا بھی شکریہ ادا کیا کہ ایران نے حملے سے قبل پیشگی اطلاع دی جس سے جانی نقصان کم ہوا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اسرائیل امریکا ایران ڈونلڈ ٹرمپ قطر.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسرائیل امریکا ایران ڈونلڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ میں امریکی امریکی صدر کہ ایران کی جانب حملے کے امن کی کہا کہ
پڑھیں:
ڈونلڈ ٹرمپ دنیا بدل سکتے ہیں، ان سے ملنا چاہتا ہوں، کرسٹیانو رونالڈو امریکی صدر کے مداح نکلے
پرتگالی فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مداح نکلے اور ان سے ملنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔
کرسٹیانو رونالڈو جو اس وقت سعودی عرب کے کلب النصر کے لیے کھیل رہے ہیں، نے برطانوی صحافی پیئرز مورگن کو انٹرویو دیا۔ انٹرویو کے دوران مورگن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ذکر کیا، کیونکہ وہ ذاتی طور پر صدر ٹرمپ کے دوست بھی رہ چکے ہیں۔ رونالڈو نے اس موقع پر کہا کہ صدر ٹرمپ دنیا کے چند ایسے افراد میں سے ہیں جن سے وہ ذاتی طور پر ملنا چاہتے ہیں، مگر ابھی تک ایسا موقع نہیں ملا۔
مورگن نے یاد دلایا کہ پرتگالی وزیراعظم انتونیو کوسٹا نے جون میں پرتگالی قومی ٹیم کا جرسّی صدر ٹرمپ کو تحفے میں دیا تھا، جس پر رونالڈو کا نام اور نمبر 7 درج تھا، اور رونالڈو نے اس پر ہاتھ سے لکھا ہوا پیغام ’امن کے لیے دعا‘ بھی شامل کیا تھا۔
رونالڈو نے کہا کہ امریکی صدر سب سے اہم شخصوں میں سے ایک ہیں اور ان کی عالمی سطح پر اثر پذیری بہت زیادہ ہے۔ مورگن نے اس پر بات آگے بڑھاتے ہوئے مذاق میں پوچھا کہ رونالڈو کے خیال میں آج دنیا کا سب سے مشہور شخص کون ہے۔ رونالڈو نے کہا کہ وہ خود صدر ٹرمپ سے زیادہ مشہور ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ’میں نہیں سمجھتا کہ وہ مجھ سے بہتر ہیں‘، رونالڈو میسی کے دعوے پر بول پڑے
انہوں نے مزید کہا کہ ایک دن جب وہ صدر ٹرمپ سے ملاقات کریں گے تو وہ ’کچھ ایسا دکھائیں گے جو پہلے کبھی نہیں دکھایا‘۔
ان سے اپنے پرتگالی ساتھی فٹبالر دیوگو جوتا کی جنازے میں غیر حاضری کے بارے میں بھی سوال کیا گیا، جو اس سال ایک کار حادثے میں صرف 28 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ رونالڈو نے وضاحت کی کہ وہ اپنے والد کے بعد کسی قبرستان میں نہیں گئے، اور انہیں لگا کہ ان کی موجودگی توجہ ہٹانے کا سبب بنتی۔
یہ بھی پڑھیں: ’سعودی عرب اب میرا گھر ہے‘، رونالڈو
رونالڈو نے پرتگال کے حالیہ ورلڈ کپ کوالیفائر میں ہنگری کے خلاف کھیل کے بارے میں بھی بات کی، جو آخری لمحے میں ڈومینک سزوبوسلائی کے گول سے 2–2 سے ختم ہوا۔ انہوں نے مورگن کو بتایا کہ وہ 78ویں منٹ میں ہیڈ کوچ روبرٹو مارٹینیز کے ذریعہ سبسٹیٹوٹ کیے جانے پر ناراض نہیں ہوئے، باوجود اس کے کہ انہوں نے میچ میں دو گول کیے تھے، کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ یہ ٹیکٹیکل وجوہات کی بنا پر کیا گیا۔ تاہم، انہوں نے یہ بھی اعتراف کیا کہ شاید وہ اپنے کریئر کے شروع میں اس پر مختلف محسوس کرتے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ڈونلڈ ٹرمپ رونالڈو سعودی عریبیہ