امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبیل امن انعام 2026 کے لیے باضابطہ طور پر نامزد کر دیا گیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق یہ نامزدگی ریپبلکن رکنِ کانگریس بڈی کارٹر کی جانب سے کی گئی، جنہوں نے نوبیل کمیٹی ناروے کو خط لکھا ہے۔

بڈی کارٹر نے اپنے خط میں لکھا کہ دنیا میں دہشتگردی کے سب سے بڑے ریاستی معاون کو مہلک ہتھیاروں کے حصول سے روکنے اور اسرائیل و ایران کے درمیان مسلح تنازعے کو ختم کرنے میں صدر ٹرمپ کا غیر معمولی اور تاریخی کردار قابلِ ستائش ہے، اس لیے انہیں نوبیل امن انعام دیا جانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کرنے کی سفارش کردی

یاد رہے کہ گزشتہ روز صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم  ٹروتھ سوشل پر اعلان کیا تھا کہ اسرائیل اور ایران جنگ بندی پر متفق ہو گئے ہیں۔ اس بیان کے بعد خطے میں کشیدگی میں نمایاں کمی آئی۔

پاکستان کی جانب سے بھی حمایت

اس سے قبل پاکستانی حکومت بھی امریکی صدر ٹرمپ کو نوبیل انعام دینے کی سفارش کر چکی ہے۔ پاکستان کی طرف سے بھیجے گئے خط میں کہا گیا تھا کہ صدر ٹرمپ کی سفارتی مداخلت سے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ ٹل گئی، جو خطے میں امن کے قیام میں ان کا فیصلہ کن کردار ظاہر کرتی ہے۔

یہ سفارش حالیہ پاک بھارت جنگ کے تناظر میں کی گئی۔ امریکی صدر کا دعویٰ ہے کہ پاکستان اور بھارت کے مابین جنگ بندی ان کے کہنے پر ممکن ہوئی۔

نوبیل انعام کے لیے نامزدگی پر ٹرمپ کیا کہتے ہیں؟

یوں محسوس ہوتا ہے کہ صدر ٹرمپ بھی شدید خواہش مند ہیں کہ انہیں نوبیل انعام دیا جائے، تاہم وہ کسی قدر مایوس بھی نظر آتے ہیں۔ تاہم امریکی صدر اس تازہ ترین پیشرفت پر ردعمل دیتے ہوئے کہتے ہیں ’پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بند کرانے پر مجھے نوبیل پرائز ملنا چاہیے مگر نوبیل پرائز صرف لبرلز کو ملتا ہے، یہ لوگ مجھے نہیں دیں گے۔‘

یہ بھی پڑھیں:’میں کچھ بھی کرلوں مجھے نوبیل انعام نہیں ملے گا‘، ٹرمپ اس قدر مایوس کیوں؟

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ماضی میں بھی امن کوششوں، خاص طور پر ابراہام معاہدوں پر نوبل انعام کے لیے نامزد ہوچکے ہیں لیکن انہیں یہ اعزاز نصیب نہیں ہوا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ڈونلڈ ٹرمپ نوبیل انعام.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ڈونلڈ ٹرمپ نوبیل انعام نوبیل امن انعام نوبیل انعام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے

پڑھیں:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دنیا میں امن کے داعی ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

امریکی صدر نے کئی ملکوں کی جنگیں رکوائیں، پاک بھارت جنگ رکوانے میں بھی اہم کردار ادا کیا، جس پر ان کے شکر گزار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچ گئے

نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران سائیڈ لائن پر نجی ٹی وی کے نمائندے سے گفتگو میں وزیراعظم شہباز شرریف نے کہا کہ امریکی صدر نے جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں اہم باتیں کی ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ دنیا میں امن کے لیے کام کررہے ہیں۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے باضابطہ آغاز کی تقریب میں شرکت۔
ان کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی شریک۔#PMShehbazAtUNGA pic.twitter.com/IL9MN7jQ47

— Haroon Anjum (@_Haroon79) September 23, 2025

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ جنرل اسمبلی میں صدر ٹرمپ نے جو باتیں کی ان میں سب سے اہم یہ کہ وہ اس دنیا میں امن قائم کرنا چاہتے ہیں، وہ امن کے داعی ہیں، انہوں نے آج پھر کئی ممالک کی کشیدگی ختم کرانے کی بات کی، انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان 4 دن کی خوفناک جنگ ختم کروانے میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بھارت فوری و مکمل جنگ بندی پر تیار ہوگئے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان

انہوں نے کہا کہ پاک بھارت جنگ بندی میں صدر ٹرمپ اور ان کی ٹیم کا اہم کردار ہے، جس پر ہم ان کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news اقوام متحدہ امریکا امن بھارت پاکستان جنرل اسمبلی جنگ بندی ڈونلڈ ٹرمپ شہباز شریف

متعلقہ مضامین

  • ’نوبیل انعام چاہیے تو غزہ جنگ رکواؤ‘: فرانسیسی صدر کا ٹرمپ کو مشورہ
  • رجب طیب اردوان نے ٹرمپ کی مسلم رہنماؤں سے ملاقات کو انتہائی مفید قرار دیدیا
  • ٹرمپ کی مسلم اور عرب رہنماؤں سے ملاقات، غزہ صورتحال پر گفتگو
  • غزہ میں خونریزی بند کریں، ورنہ نوبیل بھول جائیں: فرانسیسی صدر کا ٹرمپ کو دو ٹوک پیغام
  • وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے خوشگوار ماحول میں ملاقات
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وزیر اعظم شہباز شریف کی غیر رسمی ملاقات
  • ڈونلڈ ٹرمپ کی وزیرِاعظم شہباز شریف سے ملاقات
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دنیا میں امن کے داعی ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
  • شہباز شریف کی ٹرمپ سے ملاقات طے ہوگئی
  • زبانی جنگ کے بعد ایلون مسک اور ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات، امریکی صدر نے تفصیل بھی بتادی