شاہ رخ خان گزشتہ 25 سال میں بھارت کے سب سے نمایاں اداکار قرار
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
انٹرنیٹ مووی ڈیٹا بیس (آئی ایم ڈی بی) کی تازہ رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان گزشتہ پچیس برسوں میں بھارت کے سب سے زیادہ نمایاں اداکار کے طور پر ابھرے ہیں۔
یہ رپورٹ ’بھارتی سینما کے 25 سال‘ کے عنوان سے منگل کو جاری کی گئی، جس میں شاہ رخ خان کی شاندار کارکردگی کو واضح طور پر سراہا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان نے 130 سب سے مقبول بھارتی فلموں میں سے 20 فلموں میں اپنے جلوے بکھیرے ہیں۔ یہ ڈیٹا جنوری 2000 سے اگست 2025 کے درمیان ہر سال ریلیز ہونے والی سب سے زیادہ مقبول پانچ بھارتی فلموں پر مبنی ہے، جنہیں دنیا بھر میں مجموعی طور پر 91 لاکھ سے زائد صارفین کی ریٹنگ حاصل ہوئی۔
شاہ رخ خان نے 2000 کی دہائی کے اوائل میں بھارتی سینما پر اپنی واضح حکمرانی قائم کی، جب انہوں نے 2000 سے 2004 کے درمیان ریلیز ہونے والی 25 سب سے مقبول فلموں میں سے آٹھ میں مرکزی کردار ادا کیا۔ ان کی مسلسل مقبولیت کا یہ عالم رہا کہ ان برسوں میں بھی جب ان کی کوئی فلم ریلیز نہیں ہوئی، وہ آئی ایم ڈی بی کی مقبول سلیبریٹیز فہرست میں شامل رہے۔
اس حوالے سے ایک بیان میں شاہ رخ خان نے کہا کہ یہ ان کے لیے حوصلہ افزا ہے کہ ان کی فلموں نے ناظرین پر جو اثر ڈالا وہ اب ان کے سامنے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’میرا مقصد ہمیشہ لوگوں کو تفریح فراہم کرنا اور کہانی سنانے کے ذریعے ان کے دل جیتنا رہا ہے۔ میں ہمیشہ سے یہ یقین رکھتا ہوں کہ سینما کی طاقت زبان اور ثقافت کی حدوں سے ماورا ہے۔‘‘
یہ رپورٹ اس وقت سامنے آئی ہے جب آئی ایم ڈی بی، جس کے ماہانہ صارفین کی تعداد 25 کروڑ سے زائد ہے، نے بھارتی سنیما کے گزشتہ 25 سالوں کای جامع جائزہ پیش کیا ہے۔ شاہ رخ خان کی مقبولیت کا یہ سلسلہ 2024 میں بھی جاری رہا، جب وہ سال کے ہر ہفتے ٹاپ 10 اداکاروں کی فہرست میں شامل رہے۔
شاہ رخ خان کا یہ اعزاز نہ صرف ان کی اداکاری کی صلاحیتوں بلکہ ان کے مسلسل عوام سے جڑے رہنے کی بھی عکاسی کرتا ہے، جو انہیں بھارتی سنیما کی تاریخ کا ایک یادگار ستارہ ثابت کرتا ہے۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: شاہ رخ خان
پڑھیں:
دبئی ایئرشو میں بھارتی طیارے کا آئل لیک،سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا
تیجاس طیارے سے تیل لیک ہونے پر بھارتی فضائیہ ٹیکنیشنز کو بیگز لگا کر رساؤ روکنا پڑا
بھارت کا جنگی طیارہ شاپنگ بیگز کے سہارے پر کھڑا ہے، سوشل میڈیا پر صارفین کا تبصرہ
دبئی ایٔر شو میں بھارتی طیارے کا آئل لیک ہوگیا جس کے باعث سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا۔ تفصیلات کے مطابق دبئی ایٔر شو 2025 میں بھارتی ایل سی اے تیجاس کا آئل لیک ہوگیا جس کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ تیجاس طیارے سے تیل لیک ہونے پر بھارتی فضائیہ ٹیکنیشنز کو بیگز لگا کر رساؤ روکنا پڑا، ملٹی رول فائٹر جہاز تیجاس کو بھارت نے بڑے دعوے کے ساتھ دبئی ایٔر شو میں بھیجا تھا۔ ویڈیو میں دیکھا گیا کہ بھارتی فضائیہ کے اہلکار تیجاس سے لیک آئل کو شاپنگ بیگز میں بھرتے رہے۔ سوشل میڈیا پر بعض صارفین نے لکھا کہ بھارت کا جنگی طیارہ شاپنگ بیگز کے سہارے پر کھڑا ہے، بین الاقوامی فورم پر بھارتی جنگی جہاز کی ناقص کوالٹی بے نقاب ہوگئی ہے۔