پاکستان میں انٹرنیٹ صارفین کو بڑے پیمانے پر انٹرنیٹ کی بندش کے باعث رابطے اور کاروباری سیکٹر کو رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑا۔رپورٹ کے مطابق کراچی، اسلام آباد اور لاہور سمیت ملک کے کئی بڑے شہروں میں انٹرنیٹ کی سست رابطے کی رفتار یا مکمل طور پر بندش کا سامنا ہوا. جس سے ٹک ٹاک، واٹس ایپ، انسٹاگرام اور فیس بک جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارم غیر معمولی طور پر سست رفتاری سے چل رہے تھے.

انٹرنیٹ میں مسئلہ دن کے ابتدائی حصے میں شروع ہوا. تاہم شام کے درمیان سب سے زیادہ شدت اختیار کر گیا. گوگل سروسز اور دیگر اہم پلیٹ فارمز پر غیر مستحکم کنیکشن کی وجہ سے ذاتی اور پیشہ ورانہ دونوں نوعیت کی آن لائن سرگرمیاں متاثر ہوئیں.پی ٹی سی ایل، زونگ 4G، یو فون اور نیا ٹیل جیسے انٹرنیٹ سروس فراہم کنندگان بھی اس مسئلے سے متاثر ہوئے. نیا ٹیل نے صارفین کو آگاہ کیا کہ مسئلہ ان کے اپ اسٹریم فراہم کنندہ کی جانب سے پیدا ہوا اور اسے چند گھنٹوں میں حل کرنے کا دعویٰ کیا گیا. تاہم کئی صارفین کا کہنا ہے کہ اس طرح کی سست رفتار ہمیشہ کا معمول بنتی جا رہی ہے۔کمپنی نے کہا کہ آپ کی انٹرنیٹ سروس ہمارے اپ اسٹریم فراہم کنندہ کی وجہ سے متاثر ہو سکتی ہے۔ متعلقہ ٹیمیں اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔صنعتی ماہرین کے مطابق موجودہ ڈیجیٹل دور میں پائیدار انٹرنیٹ کی رسائی ریموٹ ورک، تعلیم اور آئی ٹی سیکٹر کے لیے نہایت ضروری ہے. اگر فراہم کنندگان بار بار ہونے والے ان مسائل کو حل نہ کریں تو پاکستان کی ڈیجیٹل ترقی کو سنگین مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کا سامنا

پڑھیں:

میٹا نے پاکستان میں انسٹا روڈ میپ متعارف کرادیا

میٹا نے حال ہی میں پاکستان میں انسٹا روڈ میپ متعارف کرادیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میٹا نے پاکستان میں انسٹاگرام میپ کے اجرا کا اعلان کیا ہے جو صارفین کو ایک نیا، انٹرایکٹو طریقہ فراہم کرتا ہے تاکہ وہ نیا اور دلچسپ مواد تلاش کریں اور دوستوں سے جڑے رہیں تاہم ساتھ ہی مضبوط پرائیویسی کنٹرولز بھی برقرار رکھیں۔

یہ فیچر صارفین کے ڈی ایم انباکس کے اوپر براہ راست دستیاب ہے۔ یہ نیا فیچر پاکستانی صارفین کو اپنی لوکیشن شیئر کرنے اور کہانیاں، ریلز، پوسٹس اور نوٹسز کو لوکیشن ٹیگز کے ساتھ ایکسپلور کرنے کی سہولت دیتا ہے جس سے یہ آسان ہو جاتا ہے کہ دوست یا پسندیدہ تخلیق کار کانسرٹس، کیفے یا مقامی مقامات سے کیا شیئر کر رہے ہیں۔

صارفین یہ بھی منتخب کر سکتے ہیں کہ وہ اپنی آخری فعال لوکیشن منتخب،قریبی دوستوں، یا کسی سے بھی شیئر نہ کریں۔ پرائیویسی کے اس تجربے کے بنیادی حصہ میں انسٹاگرام پر موجود نوعمر صارفین کے والدین کو بھی مکمل نگرانی حاصل ہے، جس میں ان کے بچے کی شیئرنگ ترجیحات دیکھنے اور منظم کرنے کے اختیارات شامل ہیں۔

میٹا نے انسٹاگرام میپ میں مزید بہتریاں کی ہیں، جن میں میپ کے مواد سے پروفائل فوٹوز ہٹانا، لوکیشن بند ہونے پر اشاروں کو مزید واضح بنانا، اور ٹیگ شدہ مواد کس طرح ظاہر ہوگا اس کی پیشگی جھلک دکھانا شامل ہے۔

متعلقہ مضامین

  • میٹا نے پاکستان میں انسٹا روڈ میپ متعارف کرادیا
  • این ایچ اے کے مالیاتی خسارے میں 5 سال کے دوران تشویشناک حد تک اضافہ
  • شدید طوفانی سسٹم کی وجہ سے کراچی، سندھ اور اسلام آباد میں بارش، پروازیں متاثر
  • ٹنڈوجام،پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ ،عوام مشکلات کا شکار
  • پاکستان کی گلوبل صمود فلوٹیلا کی اسرائیل کے ہاتھوں روک تھام کی شدید مذمت
  • صدرِ مملکت کی”صمود غزہ فلوٹیلا “ پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت
  • پاکستان میں ایک اور ملٹی نیشنل کمپنی نے اپنا بزنس ختم کرنے کا اعلان کردیا
  • پی ٹی سی ایل-ٹیلی نار انضمام کی منظوری، سی سی پی نے کڑی شرائط رکھ دیں
  • افغانستان میں انٹرنیٹ پر کوئی پابندی عاید نہیں‘ طالبان
  • بزرگ شہریوں کا دن، نادرا کا بڑی سہولتوں کا اعلان