79 سالہ ٹرمپ نے اپنے سیاسی جانشین کا فیصلہ کرلیا؛ قرعہ فال کس کے نام نکلا ؟
اشاعت کی تاریخ: 6th, August 2025 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ممکنہ سیاسی جانشین کے نام کا اعلان کردیا جو اُن کے اگلے صدارتی امیدوار بھی ہوں گے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سیاست میں ایک نئی پیش رفت نے ہلچل مچادی ہے جس کے سیاست پر گہرے اثرات مرتب ہوسکیں گے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نائب صدر جے ڈی وینس کو مستقبل میں اپنا جانشین تسلیم کرنے کا عندیہ دے دیا۔
ایک انٹرویو میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں ٹرمپ نے واضح انداز میں کہا کہ انصاف کی بات کی جائے تو وینس نائب صدر ہیں اور یہ خود ایک بڑی نشانی ہے۔
اگرچہ ٹرمپ نے اس حوالے سے حتمی فیصلہ کرنے سے گریز کیا لیکن ان کے تاثرات سے یہ پیغام ضرور ملا کہ وہ جے ڈی وینس کو 2028 کے صدارتی انتخابات کے لیے ایک ممکنہ امیدوار کے طور پر دیکھتے ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ صدر ٹرمپ اپنے پہلے دورِ اقتدار میں جے ڈی وینس کے شدید مخالف تھے مگر وقت کے ساتھ ساتھ دونوں کے خیالات میں ہم آہنگی پیدا ہوئی، خاص طور پر امیگریشن، تعلیم اور مذہب جیسے موضوعات پر اب وہ ایک صفحے پر ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوسرے دورَ اقتدار میں اپنے نائب کے لیے جے ڈی وینس کو چُنا۔
اگرچہ اس انٹرویو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ مارکو روبیو سمیت کئی اور رہنما بھی اہم کردار ادا کر سکتے ہیں تاہم پلڑا جے ڈی وینس کا بھاری نظر آتا ہے۔
خیال رہے کہ جے ڈی وینس کا سیاسی کردار حالیہ مہینوں میں خاصا نمایاں ہوا ہے۔ اندرونی و بیرونی پالیسی امور پر ان کی سنجیدہ اور متوازن رائے نے انہیں سیاسی حلقوں میں خاصا معتبر بنا دیا ہے۔
جے ڈی وینس کی عوامی اور میڈیا میں موجودگی نے ان کے تجربے اور تدبر کو اجاگر کیا ہے جو انہیں مستقبل کا مضبوط صدارتی امیدوار بناتا ہے۔
قانون کی اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے وینس کی ذاتی زندگی بھی ان کی سیاسی پہچان میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ وہ اوہائیو کے ایک صنعتی مگر زوال پذیر علاقے میں غربت اور خاندانی مسائل کے سائے میں پروان چڑھے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جے ڈی وینس
پڑھیں:
ڈونلڈ ٹرمپ کا بھارت پرمزید ٹیرف لگانے کا اعلان،گودی میڈیا چیخ اٹھا
ٹرمپ کے بیان نے مودی میڈیا کی خود ساختہ شان کو خاک میں ملا دیا،بھارت امریکی ٹیرف وار برداشت نہ کر سکا
امریکی صدربے شرمی سے خود پسندی میں ڈوبا ہوا ہے، بھارت کیخلاف سخت معاشی پالیسیوں پر بھارتی میڈیا کا شدید ردعمل
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر آئندہ 24 گھنٹے میں مزید ٹیرف لگانے کا اعلان کردیا۔ گودی میڈیا بوکھلاہٹ کا شکار، امریکا، بھارت تجارتی تعلقات میں دراڑ پر گودی میڈیا نے امریکی صدر کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ٹرمپ کی بھارت کے خلاف سخت معاشی پالیسیوں پر بھارتی میڈیا کا شدید ردعمل آیا، بھارتی میڈیا نے امریکی صدر پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر نمایاں طور پر زیادہ ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے، وہ بے شرمی سے خود پسندی میں ڈوبا ہوا ہے، ٹرمپ کو نااہل قرار دینے کی بے شمار وجوہات ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کا نفسیاتی تجزیہ کرنا آج دنیا بھر میں ایک ابھرتا ہوا کاروبار بن چکا ہے۔دوسری جانب ٹرمپ کے بیان نے مودی میڈیا کی خود ساختہ شان کو خاک میں ملا دیا، بھارت پر اضافی ٹیرف کے اعلان نے مودی کی ناقص معاشی پالیسیوں کا پول کھول دیا۔دنیا کی تیسری بڑی نام نہاد معیشت بننے کا دعوے دار بھارت امریکی ٹیرف وار برداشت نہ کر سکا، مودی کی سفارتی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے والا گودی میڈیا آج بھارت کی عالمی رسوائی کا سبب بن گیا۔گودی میڈیا نے ٹرمپ کو ذہنی مریض، خود پسند اور نااہل قرار دینا شروع کر دیا، امریکی صدر نے مودی سرکار کی جھوٹی معاشی برتری کا پردہ چاک کر دیا۔