روسی صدر ولادی میر پیوٹن کا ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفونک رابطہ، اسرائیل کے ایران پر حملوں کی شدید مذمت
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں مشرق وسطیٰ کی تازہ صورت حال، ایران سے متعلق امور اور روس یوکرین تنازع پر تفصیلی بات چیت کی گئی، دونوں رہنماؤں کے درمیان گفتگو تقریباً 50 منٹ جاری رہی۔
یہ بھی پڑھیں: روس کی ایران پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت
روسی صدارتی دفترکریملن کے حکام کے مطابق یہ رابطہ خوشگوار ماحول میں ہوا، بات چیت کو ’مفید اور بامقصد‘ قرار دیا گیا۔ روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے گفتگو کے دوران ایران پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی اور انہیں خطے کے امن کے لیے خطرناک قرار دیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال کو انتہائی تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہے اور امریکی مذاکرات کار اس مقصد کے لیے ایرانی فریق سے بات چیت کی بحالی کے خواہاں ہیں۔ دونوں صدور نے اس امکان کو مسترد نہیں کیا کہ مستقبل میں بات چیت کا عمل دوبارہ شروع ہو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران-اسرائیل تصادم: تنازعات کو طاقت نہیں سفارت سے حل کیا جائے، روس
اس موقع پر روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو آگاہ کیا کہ روس یوکرین کے ساتھ مذاکرات 22 جون کے بعد دوبارہ شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، جس پر صدر ٹرمپ نے روس یوکرین تنازع کے جلد حل میں دلچسپی ظاہر کی۔
گفتگو کے اختتام پر صدر پیوٹن نے صدر ٹرمپ کو سالگرہ کی مبارکباد بھی دی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اسرائیل امریکا ایران ٹیلیفون ڈونلڈ ٹرمپ روس مذاکرات ولادی میر پیوٹن یوکرین.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسرائیل امریکا ایران ٹیلیفون ڈونلڈ ٹرمپ مذاکرات ولادی میر پیوٹن یوکرین ولادی میر پیوٹن ڈونلڈ ٹرمپ صدر ولادی بات چیت کے لیے
پڑھیں:
ٹرمپ کا نیو یارک ٹائمز کیخلاف کئی ارب ڈالر کے ہرجانے کا دعویٰ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیو یارک ٹائمز کے خلاف کئی ارب ڈالر کے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیو یارک ٹائمز پر جھوٹی رپورٹنگ کا الزام لگا تے ہوئے مذکورہ اخبار کے خلاف 15 ارب ڈالر کے ہر جانے کا دعویٰ دائر کردیا۔ مذکورہ حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ نیویارک ٹائمز امریکی تاریخ کا بدترین اخبار ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ نیو یارک ٹائمز مجھ سمیت میرے خاندان کے بارے میں جھوٹی خبریں شائع کرتا ہے، ہرجانے کا دعویٰ فلوریڈا میں فائل کیا جائے گا۔
جبکہ یہ بھی واضح رہے کہ دوسری جانب مذکورہ اخبارکی جانب سے الزامات پر کوئی جواب نہیں آیا۔