مشرق وسطیٰ کی تازہ ترین صورتِ حال پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے جیسے ایران کو نشانہ بنایا ہوا ہے مسلم دنیا متحد نہ ہوئی تو سب کی باری آئے گی۔

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے مسلم دنیا کو متحد ہونے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ ایران پر اسرائیلی حملوں کے بعد وہاں جاری جنگ کے سنگین نتائج نکل سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

خواجہ آصف کے مطابق ایران سے صدیوں پر محیط برادرانہ تعلقات ہیں، اسرائیل نے جس طرح ایران کو ہدف بنایا ہے، اس پر انہوں نے خبردار کیا کہ  اگر مسلم دنیا اس ظلم پر متحد نہ ہوئی تو ایک ایک کر کے سب کی باری آئے گی۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے تجویز دی کہ او آئی سی کا فوری اجلاس بلایا جائے اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف متفقہ حکمت عملی اپنائی جائے تاکہ ایک مضبوط اور مشترکہ پیغام دیا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اتحاد اسرائیل او آئی سی ایران خواجہ آصف قومی اسمبلی مسلم ممالک وزیر دفاع.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اتحاد اسرائیل او ا ئی سی ایران خواجہ ا صف قومی اسمبلی مسلم ممالک وزیر دفاع وزیر دفاع خواجہ مسلم دنیا

پڑھیں:

نفرت انگیز بیانات دینے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے: علامہ راغب نعیمی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) اسلامی نظریہ کونسل کے چیئرمین علامہ راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ نفرت انگیز بیانیہ معاشرے کیلئے زہر قاتل ہے۔ نفرت انگیز بیانات دینے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ علماء کرام اپنے خطابات میں عوام کو جوڑنے والے پیغامات کو عام کریں۔ مذہبی، لسانی اور سیاسی بنیادوں پر نفرت پھیلانے سے مکمل اجتناب کیا جائے۔ ہمیں بحیثیت قوم ایک دوسرے کے نظریات، مسالک اور سوچ کا احترام کرتے ہوئے محبت، امن اور اتحاد کو اپنا شعار بنانا ہوگا۔ سیدنا امام حسینؓ کی سیرت ہمیں یہ سبق دیتی ہے کہ وقتی فائدہ کیلئے اصول قربان نہیں کیے جاتے۔ آج بھی اگر ہم کربلا کے پیغام کو سمجھ لیں تو معاشرے سے ظلم، کرپشن اور ناانصافی کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد کرم دین گڑھی شاہو لاہور میں سالانہ پیغام حسینؓ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا واقعہ کربلا ہمیں صبر، قربانی اور استقامت کا درس دیتا ہے۔ نوجوان نسل کو سیرت امام حسینؓ پڑھانی چاہیے۔ امام حسینؓ کی زندگی عدل، تقویٰ، علم، حلم، سخاوت، رحم دلی، اور بردباری سے بھری ہوئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • 2 ریاستی حل کے حامی، اسرائیل کو تسلیم کرنے کا منصوبہ نہیں: اسحاق ڈار
  • عمران خان کے بیٹوں کو پاکستان آنے سے روکنے پر وزیر دفاع خواجہ آصف کا بیان سامنے آگیا
  • ہم نے اسرائیل کیخلاف تادیبی کارروائی کی، سپین
  • اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں، اسحاق ڈار
  • نیتن یاہو نے مسئلۂ فلسطین کو دنیا بھر میں زندہ کر دیا ہے، اسرائیلی جنرل
  • اسرائیلی وزیر دفاع نے ایران کے سپریم لیڈر کو براہ راست نشانہ بنانے کی دھمکی دیدی
  • ترک صدر رجب طیب ایردوان مسلم دنیا کے مضبوط، بااصول اور جرأت مند رہنما ہیں ، انہوں نے ہر فورم پر فلسطینیوں اور امت مسلمہ کے حقوق کیلئے آواز بلند کی، وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا ڈاکٹر فرقان حمید کی کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب
  • اسرائیلی وزیر دفاع نے ایران کے سپریم لیڈر کو براہ راست نشانہ بنانے کی دھمکی دے دی
  • نفرت انگیز بیانات دینے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے: علامہ راغب نعیمی
  • اسرائیل نے ایک بار پھر ایرانی سپریم لیڈر کو نشانہ بنانے کی دھمکی دے دی