‘دعا کے پاپا’ نے سوشل میڈیا سے آمدنی کی حیران کُن تفصیلات بتادیں
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
اسلامی روایات کو مد نظر رکھتے ہوئے فیلمی وی لاگنگ سے مشہور ’دعا کے پاپا’ عرف ارشد نے سوشل میڈیا سے غیرمعمولی آمدنی کی حیران کُن تفصیلات بتادیں۔
پاکستان کے دیہی علاقے سے تعلق رکھنے والے ارشد اپنے فیملی کانٹنٹ کے سبب انتہائی مختصر عرصے میں آج نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کے یوٹیوبرز میں نمایاں مقام حاصل کر چکے ہیں۔
ارشد اپنے وی لاگ میں تین بچوں بڑی بیٹی زینب، چھوٹا بیٹا محمد اور ایک تیسری بیٹی دعا کیساتھ روز مرہ کی روٹین شیئر کرتے ہیں جبکہ اس دوران انہوں نے اپنی اہلیہ کے پردے کا بھی خاص خیال رکھا ہوا ہے اور شاید یہی وجہ ہے کہ کسی بھی بےحیائی کے کانٹنٹ سے گزیز کرنا انکے مداحوں کے دلوں کوخوب بھاتا ہے۔
ارشد نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پوڈکاسٹ شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی آمدنی اور برانڈ پروموشنز کے حوالے سے کھل کر بات کی۔
انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ دل کو چھو لینے والے ویڈیوز بناتے ہیں، پورا خاندان ایک ٹیم کے طور پر کام کرتا ہے، جس کی جھلک ان کے ہر ویڈیو میں نمایاں طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔
پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ارشد نے بتایا کہ وہ ایک برانڈ کی پروموشنل ویڈیو بنانے کے 15 لاکھ روپے چارج کرتے ہیں، یہ ویڈیو بعد ازاں اُن کے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز یعنی یوٹیوب، فیس بک اور ٹک ٹاک پر شیئر کی جاتی ہے۔
اُنہوں نے مزید بتایا کہ اگر کسی برانڈ کو صرف کسی ایک مخصوص پلیٹ فارم پر پروموشن کروانی ہو تو اس کا علیحدہ معاوضہ ہوتا ہے جوکہ نسبتاً کم ہوتا ہے۔
ارشد نے کہا کہ وہ اپنی آمدنی اور چارجز چھپانے میں یقین نہیں رکھتے اور صاف گوئی سے سب کچھ بتاتے ہیں تاکہ دوسرے نئے کنٹینٹ کریئیٹرز بھی حقیقت سے باخبر رہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ وہ ہر ماہ کم از کم 8 سے 10 برانڈ پروموشنز کرتے ہیں، جو اُن کے لئے ایک باقاعدہ ذریعہ معاش بن چکا ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Muhammad Arshad (@arshadreels)
ارشد نے مزید بتایا کہ وہ صرف پیسہ کمانے کے لیے کسی بھی برانڈ کے ساتھ کام نہیں کرتے، بعض اوقات وہ چھوٹے کاروباروں کے لیے مفت پروموشن بھی کرتے ہیں تاکہ انہیں سہارا ملے، اس کے علاوہ انہوں نے کچھ ایسے برانڈز کی ویڈیوز بھی ڈیلیٹ کی ہیں جو اسرائیل کی حمایت کرتے ہیں۔
ارشد کی اس صاف گوئی اور اصول پسندی کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ارشد نہ صرف ایک اچھے کنٹینٹ کریئیٹر ہیں بلکہ ایک باشعور اور ذمے دار پاکستانی بھی ہیں جو اپنے پلیٹ فارم کو مثبت مقاصد کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سوشل میڈیا کرتے ہیں بتایا کہ انہوں نے
پڑھیں:
اداکار زاہد احمد نے سوشل میڈیا کو شیطان کا کام قرار دے دیا
معروف اداکار زاہد احمد نے سوشل میڈیا اور اس کے اثرات پر کھل کر گفتگو کرتے ہوئے اسے شیطان کا کام قرار دے دیا۔حال ہی میں اداکار زاہد احمد نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے سوشل میڈیا اور جدید طرزِ زندگی پر سخت مؤقف اپنایا۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے اور جو لوگ اس پر مواد تخلیق کر رہے ہیں، وہ جہنم میں جائیں گے، انہوں نے تسلیم کیا کہ میرے اس بیان پر تنقید ہو سکتی ہے کیونکہ میں خود بھی سوشل میڈیا پر موجود ہوں، مگر میں محض اپنا ذاتی مؤقف پیش کر رہا ہوں۔اداکار نے کہا کہ اپنی نجی زندگی، بچوں اور روزمرہ کے معمولات کو عوامی سطح پر دکھانا درست عمل نہیں، سوشل میڈیا وہ ایجاد ہے جس نے انسان کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔زاہد احمد کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے، جہاں کچھ صارفین ان کے خیالات سے اتفاق کر رہے ہیں وہیں کئی لوگ انہیں حد سے زیادہ سخت مؤقف اختیار کرنے پر تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔یاد رہے کہ زاہد احمد اپنی ہمہ جہت اداکاری اور گہرے کرداروں کے باعث شہرت رکھتے ہیں، انہوں نے متعدد معروف ڈراموں میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا، ریڈیو سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے زاہد احمد نے تھیٹر اور پھر ٹیلی وژن تک کا کامیاب سفر طے کیا۔