وزیر ریلوے نے ہیڈ کوارٹر کے تمام افسران کے اے سی بند کرا دیے
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور (نمائندہ جسارت) وفاقی وزری ریلوے حنیف عباسی کے احکامات پر گزشتہ روز گریڈ 18، 19، 20 اور 21 سمیت ہیڈکوارٹر کے تمام افسران کے اے سی بند کردیے گئے۔ گرمی کا زور اور اے سی بند ہونے سے ریلوے افسران کا برا حال ہوگیا اور دفاتر کے اے سی اچانک بند ہونے پر ریلوے افسر پریشان ہوگئے۔ وزیر ریلوے حنیف عباسی کو افسران کی طرف سے ٹرینوں میں اے سی چلنے کی یقین دہانی کے بعد افسران کے اے سی بھی چل گئے۔ ریلوے ہیڈکوارٹر میں بدھ کے روز ہونے والی میٹنگ میں ناقص کارکردگی پر وفاقی وزیر ریلوے نے افسروں پر واضح کیا تھاکہ اگر ٹرینوں کے اے سی نہ چلے توآپ لوگوں کے اے سی بھی نہیں چلنے دوں گا، وفاقی وزیر نے ریلوے کے بعض افسروں پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔ اے سی بند کروانے پر ریلوے افسران نے کہا کہ ہمارے کئی افسران امراض قلب، بلڈ پریشر اور دیگر امراض میں مبتلا ہیں سخت گرمی میں اے سی بند کروانا زیادتی ہے، اے سی بند رہے تو ایسی صورتحال میں کام کرنا مشکل ہوجائے گا۔ یاد رہے کہ ریلوے ہیڈکوارٹر میں صرف شعبہ آئی ٹی کے اے سی بند نہیں کیے گئے تھے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش
فوٹو: فائلپبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش کردی اور ہدایت کی ہے کہ تمام ڈسکوز ملازمین کو تنخواہوں کی ڈیجیٹل ادائیگی یقینی بنائیں۔
پی اے سی اجلاس کے دوران سیکریٹری پاور ڈویژن کا کہنا تھا کہ حکومت بجلی بنانے اور تقسیم کے کاروبار سے نکل رہی ہے۔ تین ڈسکوز کی نجکاری کیلئے معاملات حتمی مراحل میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حیسکو اور سیپکو کی نجکاری کیلئے فنانشل ایڈوائزر مقرر کر رہے ہیں۔ حکومت صرف ٹیسکو اور کیسکو کو اپنے پاس رکھے گی۔ کابینہ کا فیصلہ ہے کہ ٹیسکو اور کیسکو کی نجکاری نہیں کی جائے گی۔
سیکریٹری پاور ڈویژن نے بتایا کہ 2027 کے آغاز میں تین ڈسکوز کی نجکاری مکمل ہوجائے گی۔ گیپکو، فیسکو اور آئیسکو کی نجکاری 2027 کے آغاز میں ہوجائے گی، تمام ڈسکوز کی نجکاری تیزی سے ہوگی۔