اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ترسیلاتِ زر میں اضافے کو ریکارڈ اضافہ قرار دیدیا۔گزشتہ روز  قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کو بریفنگ میں وزیر خزانہ نے بتایا کہ 2 سال میں ترسیلاتِ زر میں 10 ارب ڈالر کا ریکارڈ اضافہ ہوا، 30 جون تک اسٹیٹ بینک کے مالی ذخائر 14 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے اور ترسیلاتِ زر اس سال 38 ارب ڈالر تک ہوں گی۔وزیر خزانہ نے کہا کہ رواں مالی سال ایک  ارب ڈالر کا کمرشل قرضہ پاکستان کو ملے گا،   اس سال پانڈا بانڈ جاری کریں گے اور  آئندہ سال انٹرنیشنل مارکیٹ کا رخ کریں گے۔انہوںنے کہاکہ حکومت اور آئی ایم ایف بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا بجٹ بڑھانے پر ایک پیج پر ہیں، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں 700 ارب سے زائد کا اضافہ کیا جبکہ متوسط طبقے کو گھروں کی تعمیر کے لیے سستے قرضے دیں گے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ارب ڈالر

پڑھیں:

 سوئی ناردرن گیس کمپنی میں گیس کنکشن کیلئے درخواستوں میں ریکارڈ اضافہ

 شاہدسپرا:سوئی ناردرن گیس کمپنی میں نئے گیس کنکشن کے لیے درخواستوں میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جبکہ صرف لاہور ریجنز میں جمع ہونے والی درخواستوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

 صارفین نے ارجنٹ اور معمول کے مطابق دونوں کیٹیگریز میں کنکشن کے لیے درخواستیں جمع کروائیں۔

کمپنی نے ارجنٹ کیٹیگری میں کنکشن دینے کا عمل تیز کر رکھا ہے اور لاہور ریجنز میں اب تک 5 ہزار صارفین کو گیس کنکشن فراہم کیے جا چکے ہیں۔

آئندہ برس مون سون کے نقصانات سے بچنے کیلئے ابھی سے تیاری کی جائے؛ وزیراعظم

 مجموعی طور پر سوئی ناردرن گیس کمپنی ملک بھر میں 35 ہزار صارفین کو نئے کنکشن جاری کر چکی ہے۔

کمپنی کے مطابق 47 ہزار روپے کی ادائیگی کے بعد صارفین کو کنکشن فراہم کیے جا رہے ہیں۔





 
 
 
 

متعلقہ مضامین

  • ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں اضافہ ریکارڈ، ادارہ شماریات کی رپورٹ جاری
  • سعودی عرب کا پاکستان میں 10 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا منصوبہ برقرار ہے: وزیر خزانہ
  • ملکی زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ریکارڈ؛ 19 ارب 73 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے
  • نئے گیس کنکشن کے لیے درخواستیں 3 لاکھ سے تجاوز، ریکارڈ اضافہ
  • گزشتہ 18 ماہ میں اقتصادی اشاریوں میں بہتری اور مالیاتی استحکام میں اضافہ ہوا، وزیر خزانہ
  • بلوچستان : سردی کی شدت میں اضافہ، درجہ حرارت 1 ڈگری تک گر گیا
  • بلوچستان، سردی کی لہر میں بتدریج اضافہ، کوئٹہ و قلات میں پارہ 1 ڈگری تک گر گیا
  • انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ
  •  سوئی ناردرن گیس کمپنی میں گیس کنکشن کیلئے درخواستوں میں ریکارڈ اضافہ
  • برطانیہ میں گاڑیوں کی چوری میں ریکارڈ اضافہ، جدید ٹیکنالوجی بڑی وجہ قرار