شرجیل میمن—فایل فوٹو

وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ نے تاریخی بجٹ پیش کیا ہے، گریڈ 1 سے16 کے ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں اضافہ کیا گیا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ اس مہنگائی کے طوفان میں لوگوں کو ریلیف دیا ہے، خصوصی طور پر صحت اور تعلیم پر بھی فوکس کیا گیا۔ 

شرجیل میمن نے کہا کہ آج اجلاس میں ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کا گٹھ جوڑ سامنے آیا، دونوں جماعتیں اسمبلی میں احتجاج میں ہم آواز تھیں۔ 

انہوں نے کہا کہ اس گٹھ جوڑ پر ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: شرجیل میمن

پڑھیں:

وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی قومی ٹیم کو سیریز جیتنے پر مبارکباد

وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قومی ٹیم کو جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی ٹیم کی شاندار کارکردگی پر چیئرمین پی سی بی اور ٹیم کی تعریف کی۔

Very well-played boys in Green!
Congratulations to our team for a brilliant performance against South Africa.
My commendation for Chairman PCB @MohsinnaqviC42 and his team for their great efforts.

— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) November 2, 2025

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شاندار کامیابی پوری قوم کے لیے باعث فخر ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم نے جیت کے لیے جس عزم، محنت اور اتحاد کا مظاہرہ کیا، وہ قابل تحسین ہے۔ امید ہے کرکٹ ٹیم وننگ ٹریک کو برقرار رکھے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ رات کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر تین مچیز کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان کو مشترکہ لائحہ عمل کے تحت رہا کروائیں گے، سہیل آفریدی
  • ٹنڈو جام: صوبائی وزیر شرجیل میمن اپنے حلقے میں عوامی شکایات سن رہے ہیں
  • پیپلزپارٹی عوامی مسائل پر توجہ دے رہی ہے،شرجیل میمن
  • مشترکہ لائحہ عمل کے تحت بانی پی ٹی آئی کو رہا کروائیں گے،وزیراعلیٰ سہیل آفریدی
  • وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کی ویڈیوز منظرِ عام پر آنے کے بعد کئی سوالات نے جنم لیا: اختیار ولی
  • اختیار ولی کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی پر الزامات سراسر جھوٹ اور پروپیگنڈا ہیں، مینا خان آفریدی
  • پنجاب حکومت صحافیوں کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے، وزیر اعلیٰ کا پیغام
  • سیریز جیتنے پر وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی قومی ٹیم کو مبارکباد
  • وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی قومی ٹیم کو سیریز جیتنے پر مبارکباد
  • سندھ جاب پورٹل ایک خودکار اور جدید نظام ہے‘ شرجیل