وزیر اعلیٰ نے مہنگائی کے طوفان میں لوگوں کو ریلیف دیا، شرجیل میمن
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
کراچی: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ نے تاریخی بجٹ پیش کیا ہے، گریڈ 1 سے16 کے ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں اضافہ کیا گیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ اس مہنگائی کے طوفان میں لوگوں کو ریلیف دیا ہے، خصوصی طور پر صحت اور تعلیم پر بھی فوکس کیا گیا۔
شرجیل میمن نے کہا کہ آج اجلاس میں ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کا گٹھ جوڑ سامنے آیا، دونوں جماعتیں اسمبلی میں احتجاج میں ہم آواز تھیں۔
انہوں نے کہا کہ اس گٹھ جوڑ پر ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نے کہا
پڑھیں:
لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی
— تصویر بشکریہ پی ایم آفسپاک فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔
لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ مقرر کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔
یہ اعلان وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے کیا گیا ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے جنرل عامر رضا، ہلالِ امتیاز (ملٹری)، ستارۂ بسالت کو ان کی ترقی اور تقرری پر مبارک باد دی ہے۔
وزیرِ اعظم نے اس اہم ذمے داری کی انجام دہی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔