روس ایران کیخلاف اسرائیلی فوجی آپریشن کی مذمت کرتا ہے، پیوٹن کی ٹرمپ سیگفتگو
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
روس ایران کیخلاف اسرائیلی فوجی آپریشن کی مذمت کرتا ہے، پیوٹن کی ٹرمپ سیگفتگو WhatsAppFacebookTwitter 0 14 June, 2025 سب نیوز
ماسکو(آئی پی ایس ) امریکی صدر ٹرمپ نے روسی صدر پیوٹن سے ٹیلیفون پرگفتگو کی جس میں مشرق وسطی کی صورتحال پربات کی گئی۔روسی صدارتی دفترکریملن کے حکام کے مطابق دونوں صدور کی گفتگو 50 منٹ تک جاری رہی،گفتگو بہت مفید اور بامعنی تھی۔ صدرپیوٹن نیکہا کہ روس ایران کیخلاف اسرائیلی فوجی آپریشن کی مذمت کرتا ہے۔
کریملن حکام کے مطابق دونوں صدور نے ایران جوہری مذاکرات کی بحالی کے امکان کو رد نہیں کیا۔ ٹرمپ نیبتایا کہ امریکی مذاکرات کار ایرانی نمائندوں کے ساتھ کام دوبارہ شروع کرنیکے لیے تیار ہیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ مشرق وسطی کی صورتحال بہت تشویشناک ہے۔کریملن حکام کے مطابق روسی صدر نے 22 جون کے بعد یوکرین سے مذاکرات جاری رکھنیکا بھی بتایا۔ ٹرمپ نے روس یوکرین تنازع کے جلد حل میں دلچسپی رکھنیکا بتایا۔پیوٹن نے صدر ٹرمپ کو سالگرہ کی مبارک باد بھی دی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین کا ایران کی حمایت کا اعلان؛ اسرائیلی جارحیت پر کڑی تنقید چین کا ایران کی حمایت کا اعلان؛ اسرائیلی جارحیت پر کڑی تنقید وزیراعلی گنڈا پور کی اسلام آباد کی جانب مسلح پیش قدمی کی دھمکی، اب گولی کا جواب گولی دیں گے وفاق نے تحفظات دور نہ کیے تو پی پی وفاقی بجٹ کی منظوری کیلئے ووٹ نہیں دے گی، وزیراعلی سندھ آسٹریلیا کو ہرا کر جنوبی افریقا نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا اسرائیل کا احتساب ہونا چاہیے، امت مسلمہ ایران کے ساتھ ہے، مولانا فضل الرحمان ایران اسرائیل کشیدگی، بھارت کی شنگھائی تعاون تنظیم کے بیان سے لاتعلقیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
اسحاق ڈار کا ترک ہم منصب کو فون، اسرائیلی مظالم کی مذمت، غزہ جنگ بندی کا مطالبہ
اسلام آباد:وزیر داخلہ اسحاق ڈار نے ترک ہم منصوب کو فون کیا، جس میں فلسطین میں اسرائیلی مظالم کی مذمت کی گئی اور غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا۔
دفتر خارجہ سے جاری بیان میں مطابق ڈپٹی وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ترکی کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے ٹیلیفونک گفتگو کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے غزہ میں اسرائیل کی جارحیت کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور وہاں بے گناہ فلسطینیوں کی نسل کشی، بے دخلی اور غذائی بحران پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔
اس موقع پر دونوں وزرائے خارجہ نے بلا رکاوٹ انسانی امداد کی فوری فراہمی، فوری جنگ بندی اور منصفانہ، پائیدار اور جامع امن کے لیے عالمی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔
دونوں رہنماؤں نے فلسطینی عوام اور ان کے جائز مؤقف کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور اقوام متحدہ میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس سے مثبت نتائج کی امید ظاہر کی۔