جعلی ثنا جاوید نے فالوورز کی دوڑ میں اصلی کو بھی مات دے دی
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
اداکارہ ثنا جاوید نے سوشل میڈیا پر اپنے نام سے بنائے گئے جعلی فیس بک اکاؤنٹ کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ثنا جاوید نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے اس جعلی اکاؤنٹ کی اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے حیرت کا اظہار کیا کہ اسے میٹا کی جانب سے کیسے تصدیق شدہ (ویریفائی) قرار دیا گیا۔
ثنا جاوید نے واضح کیا کہ جس اکاؤنٹ کے فالوورز کی تعداد زیادہ ہے، وہ درحقیقت ان کے نام سے بنایا گیا ایک جعلی اکاؤنٹ ہے۔ انہوں نے اپنے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ اس جعلی اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی کسی بھی پوسٹ کو دوبارہ شیئر نہ کریں۔
اداکارہ کے مطابق انہوں نے نہ صرف اس جعلی اکاؤنٹ کے خلاف فیس بک پر رپورٹ درج کروائی ہے، بلکہ متعلقہ حکام کو بھی اس معاملے سے آگاہ کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جلد ہی جعل سازوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
یہ جعلی اکاؤنٹ نہ صرف ماہانہ فیس ادا کرکے تصدیق شدہ بنایا گیا تھا، بلکہ حیرت انگیز طور پر اس کے فالوورز کی تعداد اصل اکاؤنٹ سے بھی زیادہ تھی۔ جعلی اکاؤنٹ پر ثنا جاوید کی ذاتی تصاویر کے ساتھ ساتھ ان کے شوہر شعیب ملک کی تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کی جا رہی تھیں۔
اعداد و شمار کے مطابق جعلی اکاؤنٹ کے سترہ لاکھ فالوورز تھے، جبکہ ثنا جاوید کے اصل فیس بک اکاؤنٹ پر بارہ لاکھ فالوورز ہیں۔ اداکارہ کی جانب سے اس جعلی اکاؤنٹ کی نشاندہی کے بعد یہ اکاؤنٹ غیر فعال کر دیا گیا۔
A post common by All Pakistan Drama Page (@allpakdramapageofficial)
یہ واقعہ سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات کے نام سے جعلی اکاؤنٹس کے بڑھتے ہوئے رجحان کی عکاسی کرتا ہے، جہاں جعل سازوں کی کارروائیاں صارفین کے ساتھ ساتھ مشہور شخصیات کے لیے بھی مسائل کا باعث بن رہی ہیں۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: اس جعلی اکاؤنٹ ثنا جاوید نے اکاؤنٹ کے
پڑھیں:
پی ٹی آئی کارکن فلک جاوید کے جسمانی ریمانڈ میں 4 روز کی توسیع
لاہور کی ایک عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کارکن فلک جاوید کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 4 روز کی توسیع کردی۔
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے جب فلک جاوید کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہوا تو اسے ضلع کچہری لاہور میں جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو کی عدالت میں پیش کیا اور ریمانڈ میں توسیع کی درخواست کی۔
فلک جاوید کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ مزید جسمانی ریمانڈ کی ضرورت ہے، ایسا کرنا غیر ضروری ہوگا۔
عدالت نے دونوں طرف کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ رکھا اور بعد ازاں فلک جاوید کے جسمانی ریمانڈ میں 4 روز کی توسیع کا حکم دیا۔
فلک جاوید پر 2 مقدمات درج ہیں جن میں ریاست مخالف ٹویٹس کرنے اور ایک صوبائی وزیر کی نامناسب تصویر اپ لوڈ کرنے کے الزامات شامل ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پی ٹی آئی جسمانی ریمانڈ ریمانڈ میں توسیع فلک جاوید وی نیوز