معروف اداکارہ ثنا جاوید نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے نام سے ایک جعلی فیس بک پیج بنایا گیا تھا، جسے میٹا کی جانب سے ویریفائی بھی کیا گیا، حالانکہ اس کا ان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اداکارہ نے سوشل میڈیا صارفین کو خبردار کیا ہے کہ وہ اس جعلی پیج کی کسی بھی پوسٹ کو شیئر یا سنجیدہ نہ لیں۔

ثنا جاوید نے انسٹاگرام اسٹوری پر جعلی پیج کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے حیرت کا اظہار کیا کہ کس طرح ایک جعلی اور غیر متعلقہ پیج کو باضابطہویریفائی کیا گیا تھا حالانکہ وہ ان کا نہیں تھا۔ اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے نہ صرف اس پیج کے خلاف رپورٹ درج کروائی ہے، متعلقہ حکام کو بھی اس فراڈ سے آگاہ کر دیا ہے، اور امید ہے کہ جعل سازی میں ملوث عناصر کے خلاف جلد کارروائی کی جائے گی۔

اداکارہ کے جعلی پیج پر ان کی ذاتی تصاویر کے ساتھ ساتھ ان کے شوہر اور قومی کرکٹر شعیب ملک کی تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کی جا رہی تھیں۔ حیران کن طور پر جعلی پیج کے فالوورز کی تعداد 17 لاکھ تک پہنچ چکی تھی، جو کہ اداکارہ کے اصل آفیشل پیج کے 12 لاکھ فالوورز سے بھی زیادہ تھی۔ تاہم، ثنا جاوید کی نشاندہی کے بعد مذکورہ پیج کو غیر فعال کر دیا گیا ہے۔

مذکورہ جعلی پیج سے حالیہ دنوں میں کچھ متنازع پوسٹس بھی کی گئیں، جن میں قومی کرکٹ ٹیم سے متعلق آراء پیش کی گئیں۔ ایک پوسٹ میں کہا گیا تھا کہ اگر آج شعیب ملک ٹیم کا حصہ ہوتے تو ان کے برسوں کا تجربہ نہ صرف پاکستانی ٹیم بلکہ عوام کے لیے بھی امید کی کرن بن جاتا۔ میدان میں ان کی موجودگی ہی ہمت جگانے اور فتح پر یقین دلانے کے لیے کافی ہوتی۔

یہ بھی پڑھیں: ثنا جاوید کا شعیب ملک کی ٹیم میں واپسی پر متنازعہ بیان، تنقید کے بعد یوٹرن؟

اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید سامنے آئی، جس کے بعد ایک اور وضاحتی پوسٹ شیئر کی گئی جس میں کہا گیا میں یہ نہیں کہہ رہی کہ شعیب ملک ٹیم میں ضروری ہیں، لیکن ٹیم میں ایک سینئر کا ہونا لازمی ہے، مثلاً بابر اعظم، محمد رضوان یا کوئی اور۔

یہ تمام پوسٹس اب حذف ہو چکی ہیں کیونکہ جعلی پیج کو مکمل طور پر ڈی ایکٹیویٹ کر دیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایشیا کپ پاکستانی کرکٹ پاکستانی کھلاڑی ثنا جاوید ثنا جاوید جعلی پیج شعیب ملک.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایشیا کپ پاکستانی کرکٹ پاکستانی کھلاڑی ثنا جاوید ثنا جاوید جعلی پیج شعیب ملک ثنا جاوید جعلی پیج شعیب ملک

پڑھیں:

ایشوریا اور ابھیشیک بچن کا گوگل اور یوٹیوب کو 4 کروڑ کا قانونی نوٹس

بالی ووڈ کے معروف اداکار جوڑی ایشوریا رائے بچن اور ابھیشیک بچن نے سرچ انجن گوگل اور ویڈیو پلیٹ فارم یوٹیوب کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں اداکاروں نے نئی دہلی ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ذریعے تیار کردہ ڈیپ فیک اور جعلی ویڈیوز ان کی شہرت اور ساکھ کو شدید نقصان پہنچا رہی ہیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ان ویڈیوز میں ان کے چہرے اور آواز کا استعمال براہِ راست ان کے شخصی اور تخلیقی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ ایشوریا اور ابھیشیک نے عدالت کو یوٹیوب پر موجود سینکڑوں لنکس اور اسکرین شاٹس بھی فراہم کیے ہیں تاکہ ثبوت کے طور پر یہ ثابت کیا جا سکے کہ یہ مواد جعلی اور گمراہ کن ہے۔

اداکار جوڑی کی جانب سے اس کے ساتھ ہی عدالت سے ان ویڈیوز پر مستقل پابندی عائد کرنے اور تقریباً 4 کروڑ روپے ہرجانے کی استدعا کی گئی ہے۔

سماعت کے دوران دہلی ہائی کورٹ نے گوگل کے وکیل سے تحریری جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 15 جنوری تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ مضامین

  • شعیب ملک نے ثنا جاوید سے علیحدگی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی
  • ثنا جاوید کی طلاق کی افواہیں؛ شعیب ملک کا ردعمل سامنے آگیا
  • کیا شعیب ملک اور ثنا جاوید کی علیحدگی ہونے والی ہے؟
  • ہانیہ عامر کے مبینہ جعلی بالوں پر تنازع
  • کراچی: متنازعہ پلاٹ پر سکول کی تعمیر، 3 کروڑ 35 لاکھ روپے سرکاری خزانے سے ضائع
  • شعیب ملک اور ثنا جاوید کی علیحدگی کی افواہیں گردش کرنے لگیں
  • کراچی ایئر پورٹ پر کسٹمز ڈیوٹی اور ٹیکس چوری کے گھپلے، کروڑوں کا سامان ضبط
  • متنازعہ سر کریک پر بھارت کی پاکستان کو دھمکی
  • ایشوریا اور ابھیشیک بچن کا گوگل اور یوٹیوب کو 4 کروڑ کا قانونی نوٹس
  • جعلی ڈگری کیس، جسٹس جہانگیری نے سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کر دیا