ملتان: جعلی کرنسی بنانے اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
—فائل فوٹو
ملتان میں جعلی کرنسی بنانے اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے ترجمان کے مطابق ملزمان کو ملتان اور خانیوال کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ ملزمان نے شہری کو سعودی عرب بھجوانے کے لیے 4 لاکھ 85 ہزار روپے بھی لیے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
راولپنڈی: پولیس پر فائرنگ، اہلکاروں کے ہمراہ نشاندہی کیلئے جانیوالے 2 افراد جاں بحق
---فائل فوٹوراولپنڈی کے علاقے پِیر وَدہائی میں قتل کے ملزم نے اپنے ساتھی کے ہمراہ پولیس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں پولیس کے ہمراہ نشاندہی کے لیے جانے والے 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔
راولپنڈی پولیس کے ترجمان کے مطابق ملزمان کی فائرنگ سے انسپکٹر مرزا عارف اور کانسٹیبل نعمت اللّٰہ شدید زخمی ہوئے، پولیس جائے وقوعہ کی نشاندہی اور ملاحظے کے لیے مدعیوں کے ہمراہ موقع پر گئی تھی، گھر کی چھت پر موجود ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ کر دی۔
پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع پر قریبی تھانوں سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے، ملزمان کی گرفتار کے لیے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے، ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔
راولپنڈی پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم نے گزشتہ دنوں اپنے بھتیجے کو قتل کر دیا تھا۔