خیبرپختونخوا میں ڈینگی سے متاثرہ نئے 77 کیسز رپورٹ
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
کے پی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 32 نئے مریضوں کو اسپتالوں میں داخل کرادیا گیا ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق اسپتالوں میں داخل مریضوں کی تعداد 98 ہوگئی ہے۔ سب سے زیادہ 21 مریض ڈی ایچ کیو اسپتال چارسدہ اور ایم ایم سی مردان میں داخل ہوئے۔ پشاور کے تین بڑے اسپتالوں ایچ ایم سی میں 11، ایل آر ایچ میں 7 اور کے ٹی ایچ میں 5 مریض داخل ہیں۔
ڈی ایچ کیو ہری پور میں 17، ڈی ایچ کیو باجوڑ میں 6، اے ٹی ایچ میں 3، باچا خان میڈیکل کمپلیکس صوابی میں 5 اور 2 مریض مفتی محمود میموریل اسپتال ڈی آئی خان میں داخل ہیں۔
کے پی میں ڈینگی کے ایکٹو کیسز کی تعداد 276 ہے۔ اب تک سب زیادہ رسک ضلع چارسدہ ہے جہاں صرف ستمبر میں 256 رپورٹ ہوئے ہیں۔
اب تک صوبے میں 2880 کیسز میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے تاہم صوبے میں تاحال ڈینگی سے کوئی موت واقع نہیں ہوئی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس حتمی مراحل میں داخل
ویب ڈیسک: سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس حتمی مراحل میں داخل ہو گیا۔
اڈیالہ جیل میں ہونے آج ہونے والی سماعت میں کیس کے آخری گواہ پر جرح کی گئی، توشہ خانہ کیس میں وکلا نے تمام گواہان پر جرح مکمل کرلی۔
عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 342 کے بیان کا سوالنامہ فراہم کر دیا، دونوں ملزمان کے سوالنامے 29، 29 سوالات پر مشتمل ہیں۔
پنجاب حکومت کا مؤقف ہے کہ ہمیں کسی دوسرے ملک سے بھیک مانگنے کی ضرورت نہیں; سینیٹر پرویز رشید
عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف کیس کی مزید سماعت 8 ٓٹھ اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔
Ansa Awais Content Writer