Express News:
2025-10-06@09:26:09 GMT

راولپنڈی میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 22 نئے کیسز رپورٹ

اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT

راولپنڈی شہر میں ڈینگی کے خطرناک حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی کی ڈینگی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 22 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

سال 2025 میں اب تک 12 ہزار 338 مریضوں کی اسکریننگ مکمل کرلی گئی جبکہ راولپنڈی میں ڈینگی کے مشتبہ 815 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

ڈینگی کے باعث اب تک کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ راولپنڈی کے مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج مریضوں کی تعداد 88 ہے۔ ضلع راولپنڈی میں 1499 ٹیمیں انسدادِ ڈینگی مہم میں سرگرم ہیں۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی نے بتایا کہ ابتک 15 لاکھ 9 ہزار 479 مقامات کی چیکنگ مکمل کرلی گئیہے۔ 23227 مقامات پر ڈینگی لاروا کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔ رواں سال مجموعی طور پر 1 لاکھ 95 ہزار 753 لاروا برآمد ہوئے۔

ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 4413 ایف آئی آرز درج کی گئیں جبکہ 3475 چالان اور 1 کروڑ 8 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا۔

ڈینگی خلاف ورزیوں پر 1843 مقامات سیل بھی کیے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے نئے کیسسز رپورٹ ہونے والے علاقوں میں امراپورہ اور کھنہ ڈاک، چکلالہ، گرجا، دھماں سیداں، لکھن، ڈھوک گنگال ہیں جبکہ گرجا میں 4، دھماں سیداں میں 2، لکھن میں 2 کیسز سامنے آئے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ڈینگی کے

پڑھیں:

جبری گمشدگیوں پر انکوائری کمیشن کی ستمبر 2025 کی رپورٹ جاری

جبری گمشدگیوں پر انکوائری کمیشن نے ستمبر 2025 کے اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ستمبر کے دوران 113 لاپتا افراد کے کیسز نمٹائے گئے جبکہ بلوچستان میں 14 لاپتا افراد اپنے گھروں کو واپس پہنچے۔

مارچ 2011 سے ستمبر 2025 تک کمیشن کو مجموعی طور پر 10 ہزار 636 کیسز موصول ہوئے جن میں سے 8 ہزار 986 نمٹائے جا چکے ہیں۔

چیئرمین جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ کی زیرِ قیادت کمیشن نے گزشتہ 3 ماہ میں 289 کیسز نمٹائے، یعنی اوسطاً ہر ماہ 96 کیسز حل ہوئے۔

مزید پڑھیں: انکوائری کمیشن برائے جبری گمشدگیوں کی تشکیل نو، جسٹس (ر) ارشد حسین کو سربراہ مقرر

رپورٹ میں بتایا گیا کہ کوئٹہ میں قائم علاقائی دفتر بلوچستان کے کیسز کو نمٹا رہا ہے۔ لاپتا افراد کے اہلِخانہ کی سہولت کے لیے ایک خصوصی سیل بھی قائم کیا گیا ہے جو بچوں کے ب فارم، پنشن اور دیگر مسائل میں ریلیف فراہم کرتا ہے۔

کمیشن نے تعلیم، صحت اور دیگر فلاحی امور میں لاپتا افراد کے خاندانوں کی معاونت کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے اعلیٰ حکام کو ضروری ہدایات بھی جاری کی ہیں۔

مزید برآں، ایسے کیسز جو ابھی زیرِ تفتیش ہیں اور جنہیں جبری گمشدگی قرار نہیں دیا گیا، ان کی معاونت کے لیے بھی متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر ایک جامع منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

14 لاپتا افراد جبری گمشدگیوں پر انکوائری کمیشن جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد، راولپنڈی شہرمیں ڈینگی کے خطرناک حملوں کا سلسلہ جاری
  • راولپنڈی :24گھنٹے میں 34ڈینگی کے کیسز رپورٹ
  • محکمہ موسمیات کی آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش اور برفباری کی پیشگوئی
  • راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 34 ڈینگی کے نئے مریض رپورٹ
  • راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 34 ڈینگی کے نئے مریض رپورٹ
  • راولپنڈی میں ڈینگی مچھروں کے حملوں میں مزید شدت آگئی    
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران مثبت رجحان
  • جبری گمشدگیوں پر انکوائری کمیشن کی ستمبر 2025 کی رپورٹ جاری
  • ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی میں کروڑوں روپے کے گھپلے بے نقاب