لاہور‘راولپنڈی چلنے والی ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251006-08-7
لاہور(صباح نیوز) لاہور اور راولپنڈی کے درمیان چلنے والی ٹرینوں میں مسافروں کے لیے کمپلیمنٹری سروسز میں اضافے کے ساتھ ہی ٹرینوں کے کرائے بھی بڑھا دئیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور اور راولپنڈی کے درمیان چلنے والی ٹرینوں میں مسافروں کے لیے کمپلیمنٹری سروسز کا اضافہ کردیا گیا،مسافر دوران سفر سنیکس اور چائے کا مزہ لے سکیں گے۔مسافروں کیلئے برگر، سینڈوچ، پیٹیز، چپس، کیک، جوس، چائے کی آپشن رکھی گئی ۔کمپلیمنٹری سروسز شامل ہونے کے باعث لاہور اور راولپنڈی کے درمیان چلنے والی ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کر دیا گیا۔پنڈی ریل کار سبک خرام اور ریل کار سبک رفتار کی تمام اے سی کلاس اور اکانومی کلاس کے کرایوں میں اضافہ کیا گیا۔ ٹرینوں کے کرایوں میں 150 روپے سے لے کر 250 روپے تک اضافہ کیا گیا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: چلنے والی ٹرینوں کے کرایوں میں ٹرینوں کے
پڑھیں:
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">