جلاؤ گھیراؤ کی سیاست ملکی مفاد میں نہیں: سعد رفیق
اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT
خواجہ سعد رفیق—فائل فوٹو
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ جلاؤ گھیراؤ کی سیاست ملکی مفاد میں نہیں، ن لیگ نے عوام کی بلاتفریق خدمت کی ہے۔
لاہور میں تقریب سے خطاب میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ خوش آئند ہے، حکومت سفارتی اور معاشی محاذ پر بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہے۔
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں 7 جہاز گرانے کے ساتھ پاکستانی فوج نے 22 بھارتی چوکیوں پر قبضہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب کے نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لیے متاثرہ علاقوں میں سروے جاری ہے، جہاں بھی فنڈز کی ضرورت ہے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کھل کر فنڈز دے رہی ہیں، مسلم لیگ ن عوام کی بلاتفریق خدمت پر یقین رکھتی ہے۔
ن لیگی رہنما نے کہا کہ سیلاب متاثرہ کسانوں کو دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا کریں گے، پاکستان سب کا ہے، ہمیں مل کر آگے بڑھنا چاہیے۔
اُن کا کہنا ہے کہ ملک میں ہم آہنگی پیدا ہونی چاہیے، امن و امان کی صورتِ حال بہتر ہونی چاہیے، جلاؤ گھیراؤ کی سیاست ملکی مفاد میں نہیں، تبدیلی والوں نے ایسی تبدیلی دکھائی کہ سب کچھ الٹ پلٹ ہو گیا۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت سے مناظرے کے لیے تیار ہوں۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی بصیرت سے آزاد کشمیر کا معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہوا، پاکستان اور کشمیر ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں سے عوام کو ریلیف ملے گا، 4 ارب کی لاگت سے پروجیکٹ سے سیوریج کا مسئلہ حل ہوجائے گا، لاہور کے 7 حلقوں کی آبادی اس میگا پروجیکٹ سے مستفید ہو گی۔
ن لیگی رہنما نے کہا کہ لاہور ڈیولپمنٹ پروگرام انقلابی پروجیکٹ ہے، جس کا کریڈٹ سی ایم پنجاب کو جاتا ہے، لاہور میں ترقیاتی کاموں کا کریڈٹ مسلم لیگ ن کو جاتا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ
پڑھیں:
طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
ممبر گلگت بلتستان اسمبلی نے ایک بیان میں کہا کہ صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں اور متاثرین سیلاب کو ریلیف دینے اور بحالی کے لیے جامع منصوبہ بندی کے ساتھ اقدامات اٹھائیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق اپوزیشن لیڈر و ممبر گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پورے گلگت بلتستان میں طوفانی سیلاب اور دریائی کٹاو سے عوام شدید مشکلات کے شکار ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومت کو فوری اقدامات اٹھاتے ہوئے ریلیف اور بحالی کے لیے کام تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ سکردو میں دریائی کٹاو کے سبب سترانگلونگما کواردو اور حوطو رنگاہ کے عوام شدید مشکلات کے شکار ہیں۔ زرعی اراضی اور درخت دریا برد ہو رہے ہیں لیکن تاحال کوئی ہنگامی بنیادوں پر بحالی کے لیے کوئی کام نہیں ہوا ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور جی بی ڈی ایم اے کو کواردو حوطو رنگاہ اور رزسنا رنگاہ کے دریائی کٹاو روکنے کے لیے فوری اقدامات اٹھانا چاہیے۔ گزشتہ مہینے آنے والے شگریخورد میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے بھی تاحال اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں۔ جس کے سبب عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ کاظم میثم نے مزید کہا کہ طوفانی سیلاب کے سبب تقریبا تمام اضلاع میں تباہ کاریاں ہوئی ہیں اور شاہراہوں کی بندش کے سبب بھی مشکلات کے شکار ہیں۔ صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں اور متاثرین سیلاب کو ریلیف دینے اور بحالی کے لیے جامع منصوبہ بندی کے ساتھ اقدامات اٹھائیں۔