عالمی مالیاتی منظرنامے میں پاکستان کو دوسری ابھرتی ہوئی معیشت قرار دیا گیا، بلومبرگ کے نئے اعداد وشمار نے عالمی اعتماد کی تصدیق کر دی ہے۔ بلومبرگ کے جاری کردہ نئے اعداد و شمار کے مطابق ’’ پاکستان ڈیفالٹ رسک میں کمی کے لحاظ سے دنیا میں دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔‘‘ جون 2024 سے ستمبر 2025 تک پاکستان نے وہ معاشی کارکردگی دکھائی جو دنیا کی بڑی ابھرتی معیشتیں حاصل نہ کر سکیں۔ کریڈٹ ڈیبٹ سویپ (سی ڈی ایس) کے مطابق دیوالیہ ہونے کے خطرات میں 2200 بیسس پوائنٹس کی غیر معمولی کمی واقع ہوئی۔ بلومبرگ نے پاکستان کو واحد ابھرتی ہوئی معیشت قرار دیا جس نے چار سہ ماہیوں میں اپنی مالی ساکھ میں بہتری دکھائی۔ عالمی درجہ بندی میں پاکستان ترکی کے بعد دوسرا سب سے بہتر ہونے والا ملک بن گیا ہے، یہ پیش رفت عالمی سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کی عکاس ہے۔ بلومبرگ کے مطابق مالیاتی نظم و ضبط، اسٹرکچرل ریفارمز، قرضوں کی بروقت ادائیگی، اور آئی ایم ایف پروگرام پر مکمل عمل درآمد نے پاکستانی معیشت کو استحکام دیا ہے۔ حکومت کی موثر پالیسیوں نے نہ صرف مہنگائی پر قابو پایا بلکہ روپے کو مستحکم کرتے ہوئے بیرونی خسارے کو بھی محدود کیا۔ بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیاں فچ، ایس اینڈ پی اور موڈیز نے پاکستان کے حوالے سے مثبت آؤٹ لک کو برقرار رکھا ہے۔ عالمی سطح پر یہ تاثر مزید مضبوط ہوا ہے کہ پاکستان پالیسی کے تسلسل اور مالی شفافیت کے ذریعے اپنے اقتصادی اہداف کی جانب گامزن ہے۔ پاکستان کی معیشت کی یہ غیر معمولی بہتری اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ملک اب عالمی سرمایہ کاروں کے لیے ایک محفوظ، پُرکشش اور منافع بخش منزل بن چکا ہے

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

بھارت کیخلاف جنگ میں پاکستانی فوج کو برتری ملی، چین نے اپنا دفاعی نظام آزمایا، امریکی کانگریس

امریکی کانگریس نے کہا ہے کہ پاکستان نے مئی میں بھارت کے خلاف جنگ میں فوجی برتری حاصل کی جب کہ اس دوران چین نے اپنے دفاعی نظام کو آزمایا۔

امریکی کانگریس کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چین نے 2024ء اور 2025ء میں پاکستان کے ساتھ عسکری تعاون کو بڑھایا، جس میں مشترکہ مشقیں، انسدادِ دہشت گردی ڈرلز اور پاکستان کی کثیرالملکی امن مشقیں شامل تھیں۔

رپورٹ کے مطابق چار روزہ جھڑپ کے دوران پاکستان کی چینی ہتھیاروں کے ساتھ کارکردگی نمایاں رہی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کا چینی ہتھیاروں کی مدد سے بھارت کے فرانسیسی رافیل طیاروں کو نشانہ بنانا، چینی اسلحے کی فروخت کے لیے ایک مؤثر دلیل بن گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ پہلا موقع تھا کہ چین کے جدید ہتھیار HQ-9 میزائل ڈیفنس سسٹم، PL-15 ایئر ٹو ایئر میزائلز اور J-10 لڑاکا طیارے براہِ راست جنگ میں استعمال ہوئے، جو چین کے لیے عملی میدان میں ایک بڑا تجربہ ثابت ہوا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ چین نے جون 2025 میں پاکستان کو J-35 جدید لڑاکا طیارے، KJ-500 ایئرکرافٹ اور بیلسٹک میزائل ڈیفنس سسٹمز فروخت کرنے کی منظوری دی۔

رپورٹ کے مطابق اُسی ماہ پاکستان نے 2025-2026 کے دفاعی بجٹ میں 20 فیصد اضافے کا اعلان کیا، جس سے مجموعی بجٹ میں کمی کے باوجود دفاعی اخراجات 9 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں 3 سال میں 5 ہزار ارب کی کرپشن ہوئی، جو کسی کو نظر نہیں آتی: مزمل اسلم
  • پاکستان میں ’ایلیٹ کیپچر‘ قومی معیشت کو کھربوں روپوں کا نقصان پہنچا رہی ہے، آئی ایم ایف رپورٹ
  • عالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد اور پاک امریکا تعلقات کی بحالی عسکری قیادت کی وجہ سے ہوئی، بلوم برگ
  • اسلامک سالیڈیریٹی گیمز میں ارشد ندیم کا ایک اور کارنامہ
  • فیلڈ مارشل کی امریکہ کیساتھ تعلقات میں بہتری کی کوششوں سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا: بلومبرگ
  • بھارت کیخلاف جنگ میں پاکستانی فوج کو برتری ملی، چین نے اپنا دفاعی نظام آزمایا، امریکی کانگریس
  • لاہور میں رواں مہینے فضائی معیار میں 30 فیصد بہتری ہوئی، رپورٹ
  • پاکستانی اسٹاک مارکیٹ میں حیران کن 40 فیصد تیزی کیسے آئی؟ بلومبرگ کی تازہ رپورٹ
  • نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی چینی وزیر اعظم سے ملاقات؛ اہم عالمی امور پر تبادلہ خیال
  • ایس آئی ایف سی کی مؤثر سہولت کاری سے کاروباری اعتماد میں قابلِ ذکر اضافہ