فرانسیسی سائیکل سوار نے ایفل ٹاور پر سائیکل چلا کر نیا ریکارڈ قائم کردیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
پیرس: فرانسیسی سائیکل سوار اوریلین فونٹینائے نے دنیا کو حیران کرتے ہوئے ایفل ٹاور پر سائیکل چلا کر نیا ریکارڈ قائم کردیا۔
فونٹینائے، جو ایک مشہور سوشل میڈیا اسٹار بھی ہیں، اپنے مشن "دی کلائمب" (The Climb) کے تحت دنیا کی مشہور عمارتوں پر سائیکل کے ذریعے چڑھنے کے سلسلے کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس بار انہوں نے اپنے چیلنج کے لیے فرانس کی پہچان — ایفل ٹاور — کا انتخاب کیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فونٹینائے نے چڑھائی کے دوران ایک لمحے کے لیے بھی پاؤں زمین پر نہیں رکھا اور ٹاور کی دوسری منزل تک پہنچے، جو سیڑھیوں کے ذریعے ممکنہ آخری حد ہے۔
???????? 686 marches en 12min30, c’est le nouveau record du monde établi par @AurelFontenoy ! ????????
???? 686 steps in 12min30 : that’s the new world record set by Aurélien Fontenoy! ???????? pic.
انہوں نے 686 سیڑھیاں صرف 12 منٹ 30 سیکنڈ میں عبور کیں، اس طرح سال 2002 میں Hugues Richard کے قائم کردہ پچھلے ریکارڈ کو 23 سال بعد 7 منٹ کے فرق سے توڑ دیا۔
ایفل ٹاور انتظامیہ نے فونٹینائے کے اس کارنامے کو "غیر معمولی اور تاریخ ساز" قرار دیا، جبکہ ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی ہے۔ لوگ ان کی ہمت، مہارت اور توازن کی داد دے رہے ہیں۔
فونٹینائے نے کہا کہ یہ صرف ایک کھیل نہیں بلکہ فرانسیسی جذبے، نظم و ضبط اور حوصلے کی نمائندگی ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایفل ٹاور
پڑھیں:
کراچی: خونی ڈمپر نے ایک اور موٹرسائیکل سوار کی جان لے لی
کراچی کے سپر ہائی وے ذکریہ گوٹھ کے قریب ایک ڈمپر کی ٹکر سے ایک موٹرسائیکل سوار جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔
ڈسٹرکٹ ملیر پولیس کے ترجمان کے مطابق، سپر ہائی وے ذکریہ گوٹھ میں ایک ڈمپر نے موٹرسائیکل سواروں کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں شاہد نام کا شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا، جبکہ دوسرے زخمی کی شناخت سہیل کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ڈمپر کے ڈرائیور فضل کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق، ڈمپر کو بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے اور اس واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
یہ حادثہ ایک بار پھر کراچی میں ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی تعداد کو اجاگر کرتا ہے، خاص طور پر ڈمپر اور بڑی گاڑیوں کے سبب ہونے والی اموات کا مسئلہ سنگین ہوتا جا رہا ہے۔