ایران پھر ایٹمی پروگرام کی طرف بڑھا تو یہ ان کے لیے آخری اقدام ہوگا: ٹرمپ
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران ایٹمی پروگرام کی جانب بڑھا تو یہ ان کا آخری اقدام ہوگا۔
عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایران پر امن راستے پر چلے گا تو پابندیاں ہٹادیں گے، ایران جوہری طاقت حاصل کرنے کے قریب تھا، ایران کو پتہ بھی نہیں تھا کہ ہم کب اور کیسے حملہ کریں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہاکہ امریکی حملوں سے پہلے ایران نے یورینیم منتقل نہیں کیا، آبدوز وں سے 30 راکٹ فائر کئے گئے جو ٹارگٹ پر لگے، خامنہ ای انسانی حقوق سے زیادہ ایٹمی پروگرام کو ترجیح دیتا ہے، ٹیرف کا مقابلہ ٹیرف سے ہی کریں گے، امریکی حکومت معیشت کیلئے بڑے اقدامات اٹھا رہی ہے۔
دوسری جانب امریکی صدر کا کہنا ہے کہ امیر لوگوں کا گروپ ٹک ٹاک خریدنا چاہتا ہے، 2 ہفتوں میں بتاؤں گا کہ ٹک ٹاک خریدنے والے کون ہیں، امریکا کی دنیا میں عزت بحال ہوئی ہے سب قدر کررہے ہیں، مجھ سے پہلے جو صدر تھا وہ سیڑھیوں پر گرتا رہتا تھا۔
انہوں نے مزیدکہا کہ کوئی بھی نیویارک کا میئر ہو اسے سیدھا چلنا پڑے گا، مجھے کینیڈا اچھا لگتا ہے اسے امریکی ریاست ہونا چاہئے، ایلون مسک الیکٹرک گاڑیوں کے معاملے پر ناراض تھے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ٹیلر سوئفٹ کا نیا البم ’دی لائگ آف شوگرل‘ متعارف، ریلیز کا اعلان جلد ہوگا
امریکی پاپ اسٹار ٹیلر سوئفٹ نے اپنے 12ویں البم “The Life of a Showgirl” کا اعلان کیا ہے، جو منگل کی صبح آدھی رات کے فوراً بعد ان کی ویب سائٹ پر “پری پری آرڈر” کے لیے دستیاب ہوا۔ ان کے آن لائن شاپ پر ریکارڈ، سی ڈی اور کیسیٹ ٹیپ کی دھندلی تصاویر کے ساتھ ایک چمکدار نارنجی تالا لگا ہوا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ البم کا آرٹ ورک بعد میں ظاہر کیا جائے گا۔
ایک وضاحت میں کہا گیا ہے کہ ریلیز کی تاریخ ابھی تک طے نہیں ہوئی، لیکن البم 13 اکتوبر سے پہلے جاری کر دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: گریمیز 2025: البم آف دی ایئر کا ایوارڈ کس کے حصے آیا؟
ٹیلر سوئفٹ نے انسٹاگرام پر “نیو ہائٹس” پوڈ کاسٹ سے ایک ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرا نیا البم ‘The Life of a Showgirl’ ہے۔ یہ پوڈ کاسٹ ان کے بوائے فرینڈ، امریکی فٹ بال پلیئر ٹریوس کیلسی اور ان کے بھائی کی میزبانی میں ہوتا ہے۔
یہ البم ان کے پچھلے اسٹوڈیو البم “The Tortured Poets Department” کے بعد آ رہا ہے، جو پچھلے سال ریلیز ہوا تھا اور اس نے پہلے دن 1.4 ملین کاپیاں فروخت کی تھیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
The Life of a Showgirl امریکی پاپ اسٹار ٹیلر سوئفٹ