امریکی لڑکی کو پاکستانی نوجوان کی محبت دیر کھینچ لائی، جوڑی سوشل میڈیا پر وائرل
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
دیر(اوصاف نیوز) پاکستانی نوجوان کی محبت کا شکار امریکی لڑکی دیر بالا پہنچ گئی، سوشل میڈیا پر دونوں کی تصاویر وائرل ہو گئیں۔
اپر دیر کے علاقے عشیرئی درہ صدیقہ بانڈہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان ساجد زیب کی محبت میں گرفتار ایک امریکی لڑکی پاکستان پہنچ گئی ۔ سوشل میڈیا پر دونوں کی تصاویر وائرل ہو گئیں، جس کے بعد دونوں کا نیا رشتہ عوام کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
خاندانی ذرائع کے مطابق امریکی لڑکی اور دیر بالا کے نوجوان کے درمیان کئی برس سے دوستی کا سلسلہ جاری تھا، جو بالآخر محبت میں تبدیل ہو گیا۔ دونوں کے درمیان رابطے سوشل میڈیا(فیس بک) کے ذریعے قائم ہوئے اور اسی دوستی نے امریکی لڑکی کو پاکستان آنے پر آمادہ کیا۔
امریکی لڑکی تاحال عشیرئی درہ دیربالا نہیں پہنچی ، تاہم وہ پاکستان پہنچ چکی ہے اور جلد ہی دیر بالا پہنچے گی۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں شادی کے خواہش مند ہیں اور خاندانوں کی مشاورت سے معاملات طے کیے جا رہے ہیں۔
دوسری جانب امریکی لڑکی اور دیر بالا کے نوجوان کی اس منفرد جوڑی پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی سامنے آ رہے ہیں۔ یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ کوئی غیر ملکی لڑکی فیس بک دوستی کے بعد پاکستان پہنچی ہو۔ اس سے قبل کئی غیر ملکی خواتین پاکستانی نوجوانوں کی محبت میں پاکستان آ چکی ہیں، جن میں سے کچھ رشتے کامیاب اور کچھ ناکام بھی ہوئے ہیں۔
صادق آباد جاتے ہوئے تاجر اغوا، 2 کروڑ ، 2 مہنگی گھڑیوں سمیت 2 موبائل فون کا مطالبہ
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: امریکی لڑکی سوشل میڈیا دیر بالا کی محبت
پڑھیں:
ٹمبا باووما کے بمراہ سے متعلق وائرل ٹوئٹ کی حقیقت کیا ہے؟
گزشتہ دنوں جنوبی افریقا نے بھارت کو کولکتہ ٹیسٹ میں تاریخی شکست سے دوچار کیا۔
یہ ٹیسٹ میچ نہ صرف بھارت کی تاریخی شکست بلکہ غیر معیاری پچ اور بھارتی کھلاڑیوں کے جنوبی افریقی کپتان کے لیے کہے گئے تضحیک آمیز الفاط کی وجہ سے بھی اہمیت کا حامل رہا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کلپ میں ٹمبا باووما پر ایل بی ڈبلیو مسترد ہونے کے بعد بھارتی کھلاڑی ریویو لینے یا نہ لینے سے متعلق مشورہ کررہے تھے۔
اس دوران جسپریت بمراہ نے باووما کے قد کا مذاق اڑاتے ہوئے نامناسب اور نازیبا الفاظ استعمال کیے جو آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.1.4 کی خلاف ورزی اور لیول 1 کا جرم ہے۔
Most Shameful and Unlikeable Team of Cricket-India. Jasprit Bumrah and Rishabh Pant should be immediately banned and India should apologise to Temba Bavuma. Shame on Commentators as well for not pointing it out#INDvSA #SAvIND #INDvsSA pic.twitter.com/jgbwWn1eBH
— Fourth Umpire (@UmpireFourth) November 16, 2025اس حوالے سے ابھی تک جنوبی افریقی ٹیم کی جانب سے کوئی باقائدہ شکایت درج نہیں کروائی گئی اور نہ ہی آئی سی سی نے کوئی کارروائی کی ہے۔
تاہم سوشل میڈیا پر ٹمبا باووما کے نام سے بنے فین اکاؤنٹ سے ایک ٹوئٹ وائرل ہورہا ہے جس میں بمراہ کو ٹیگ کرکے لکھا گیا ہے کہ ’آئندہ الفاظ کے چناؤ میں احتیاط برتنا‘۔
Game speaks, Not words ????????????
Next time be careful with the choice of words kiddo @Jaspritbumrah93 ???? pic.twitter.com/eU4YPcAQE4
یاد رہے کہ جسپریت بمراہ کو پاکستان کے خلاف ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول ون کی خلاف ورزی پر ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا جاچکا ہے۔