چین نے پاکستان کا 3.4 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کردیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
چین نے پاکستان کا 3.4 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 30 June, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:چین نے پاکستان کو 3.4 ارب ڈالر کا قرضہ رول اوور کردیا، جس سے حالیہ تجارتی اور کثیرالجہتی قرضوں کے ساتھ 30 جون تک عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کی شرط پوری ہوجائے گی۔
غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز نے وفاقی وزارت خزانہ کے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کرتے ہوئے بتایا کہ چین نے 3.
ذرائع نے بتایا کہ چین کی طرف سے اسٹیٹ بینک میں گزشتہ تین سال سے موجود 2.1 ارب ڈالر رول اوور کردیا گیا ہے اور مزید 1.3 ارب ڈالر کا کمرشل لون ریفانس کردیا گیا ہے، جو پاکستان نے دو ماہ قبل ادا کیے تھے۔
وفاقی وزارت خزانہ کے ذرائع نے مزید بتایا کہ مشرق وسطیٰ کے کمرشل بینکوں سے مزید ایک ارب ڈالر اور دیگر کثیرالجہتی فنڈز بھی وصول ہوگئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ ان فنڈز کے بعد ہمارے قومی ذخائر کی مالیت آئی ایم ایف کے ہدف کے مطابق ہوگئی ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ پاکستان کے لیے چین کا یہ قرض بہت اہیمت کا حامل تھا کیونکہ قومی ذخائر کا حجم کم ہو رہا تھا جبکہ آئی ایم ایف نے 30 جون کو رواں مالی سال کے اختتام پر زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب ڈالر تک بڑھانے کی شرط رکھ دی تھی۔
پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ ملک کی معیشت آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کے تحت جاری اصلاحات کے نتیجے میں مستحکم ہوگئی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاک فضائیہ کے ساتھ جھڑپ میں بھارتی طیارے تباہ ہوئے، بھارتی دفاعی اتاشی کا اعتراف پاک فضائیہ کے ساتھ جھڑپ میں بھارتی طیارے تباہ ہوئے، بھارتی دفاعی اتاشی کا اعتراف ڈی ایچ کیو اسپتال پاکپتن میں 20بچوں کی موت کیسے ہوئی؟ انکوائری مکمل پاکستان سے مفرور 2ملزمان اسپین میں گرفتار، دفتر خارجہ کی تصدیق ایران نے اقوام متحدہ کے جوہری نگران ادارے کے سربراہ کے ملک میں داخلے پر پابندی لگادی پاکستان کی کوئی یونیورسٹی سرفہرست 350 یونیورسٹیوں میں جگہ نہ بنا سکی ،رینکنگ جاری ایران چند ماہ میں یورینیئم افزودہ کرنے کا آغاز کرسکتا ہے، سربراہ عالمی ایٹمی توانائی ایجنسیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ارب ڈالر کا قرض رول اوور کردیا ا ئی ایم ایف چین نے
پڑھیں:
ایران نے بھارتیوں کیلئے ویزا فری انٹری سہولت ختم کرنے کا اعلان کردیا
ایرانی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ 22 نومبر 2025 سے بھارتی شہریوں کے لیے ویزا فری انٹری ختم کردے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 22 نومبر سے تمام بھارتی شہریوں کو ایران کا سفر کرنے یا اس کے ایئرپورٹ کو نقل و حمل کے طور پر استعمال کرنے کے لیے ویزا حاصل کرنا ہوگا۔
ایرانی وزارت خارجہ نے اس فیصلے کے حوالے سے تازہ ترین ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں ہائی جیکنگ اور نوکری سے متعلق دھوکہ دہی جیسے نقصانات کی وارننگ دی گئی ہے۔
وزارت خارجہ نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت نے عام بھارتی پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزا ڈس کلیمر کی تنصیب کو معطل کر دیا ہے تاکہ ظالم عناصر کی طرف سے بدسلوکی کو روکا جا سکے۔
ایڈوائزری میں کہا گیا کہ بھارتی شہریوں کو سختی سے مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ چوکنا رہیں اور ایسے ایجنٹس سے گریز کریں جو ویزا فری سفر یا ایران کے راستے تیسرے ممالک جانے کی پیش کش کرتے ہیں۔
وزارت خارجہ نے متعدد واقعات کو نوٹ کیا جن میں بھارتی شہریوں کو ملازمت یا آگے سفر کے جھوٹے وعدوں کے تحت ایران لے جایا گیا۔ اطلاعات کے مطابق پچھلی ویزا فری پالیسی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بہت سے لوگوں کو آمد پر تاوان کے لیے اغوا کر لیا گیا۔
نئے قوانین کے تحت بھارت کو اب اپنی پروازوں میں سوار ہونے سے پہلے ایک درست ایرانی ویزا کے لیے درخواست دینا اور حاصل کرنا ہوگا۔