صوبائی وزیرتعلیم نے سہولیات سے آراستہ ٹیچرٹریننگ کا افتتاح کردیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کوئٹہ ( آئی این پی ) بلوچستان میں طرز تعلیم جدید دور میں داخل ، صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی نے پہلے انٹرنیشنل طرز پر بنے اسمارٹ آڈیٹوریم اور دور جدید کی تمام سہولیات سے آراستہ ٹیچر ٹریننگ کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر رحمت العالمین و خاتم النبیین یوتھ کلب کے ممبران نے حلف اٹھایا ، ان سے صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی نے حلف لیا ۔اس موقع پر سیکرٹری تعمیر نو ٹرسٹ محمد نسیم لہڑی ، سابق سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ممبر تعمیر نو بورڈ حافظ محمد طاہر ، میر غلام حسین جمالی ، ڈاکٹر عطا الرحمن ، پرنسپل تعمیر نو کالج عابد مقصود، پرنسپل تعمیر نو گرلز ہائی سکول محترمہ غزالہ شیر علی ، پرنسپل تعمیر نو ماڈل گرلز ہائی سکول میڈم صحیفہ ، پرنسپل تعمیر نو ہائی سکول بلال درانی ،پرنسپل تعمیر نو ماڈل سکول طارق منگی، پرنسپل پرائمری سکول محترمہ کومل شاہد اور محترمہ اقراء ، انچارج اسمارٹ آڈیٹیوریم عارف رانا،لیکچرار، اساتذہ اور طلباء و طالبات کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ اسمارٹ آڈیٹیوریم کا قیام وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی خصوصی کاوشوں اور بلوچستان میں تعلیم کے فروغ اور طلباء و طالبات کو سہولیات کی فراہمی کیلئے جاری کوششوں کانتیجہ ہے ۔اس موقع پر صوبائی وزیرتعلیم راحیلہ حمید خان درانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رحمت العالمین و خاتم النبیین ؐیوتھ کلب کا قیام خوش آئند ہے ، جس سے طلباء کو سیرت النبیؐ اور سنت کے مطابق زندگی گزارنے کا درس ملے گا ۔ تعمیر نو کی بلوچستان میں تعلیم کے فروغ کیلئے کوششیں انتہائی بہترین ہیں، خوشی ہے پروفیسر فضل حق میر کا جلایا گیادیا آج روشنی کا مینارہ بن چکا ہے ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق بلوچستان میں فروغ تعلیم تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں گے ،تعمیر نو کیساتھ ہر ممکن تعاون کو یقینی بنایا جائیگا ۔ تقریب سے خورشید ندیم چیئرمین قومی رحمت العالمین و خاتم النبیین نے آن لائن خطاب کیا ۔اور سیرت النبی ؐ پر روشنی ڈالی ، رحمت العالمین و خاتم النبیین یوتھ کلب کے ممبران کو حلف اٹھانے پر مبارکباد دی او رانہیں ان کی ذمہ داریاں باور کرائیں۔اس موقع پر سابق سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن حافظ محمد طاہر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعمیر نو ٹرسٹ کے زیر سایہ بلوچستان کا سب سے بڑا تعلیمی نیٹ ورک قائم ہے ، جس میں ہزاروں بچے اور بچیاں تعلیم حاصل کررہے ہیں، بلوچستان میں تعلیم کیلئے زندگی وقف کرنے والے پروفیسر فضل حق میر مرحوم کے خوابوںکو تعبیر حاصل ہورہی ہے ،اور یہ ستر سال سے زائد کی کوششوں اور قربانیوں کے بعد آج الحمد اللہ اس مقام پر پہنچ چکا ہے ، کہ جلد یونیورسٹی سے ہزاروں طلباء و طالبات فارغ التحصیل ہونگے ، سپنی روڈ اور مری آبادمیں گرلز کالج کی نئی بلڈنگ میں درس و تدریس کا سلسلہ جلد شروع ہوجائیگا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: رحمت العالمین و خاتم النبیین پرنسپل تعمیر نو بلوچستان میں
پڑھیں:
کراچی کینٹ اسٹیشن اپ گریڈیشن، کون سی سہولیات فراہم کی گئی ہیں؟
کراچی:پاکستان ریلویز کے جانب سے کراچی کینٹ اسٹیشن کو جدید طرز پر اپ گریڈ کر دیا گیا ہے جس کا افتتاح آج وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔
کراچی ریلوے اسٹیشن پر 2 جدید سی آئی پی لاؤنجز، 3 ویٹنگ ہالز اور ایگزیکٹو واش رومز بنائے گئے ہیں جبکہ چار ایسکیلیٹر بھی لگائے گئے ہیں۔
مسافروں کی سہولت کے لیے جدید تقاضوں کے عین مطابق انفارمیشن ڈیسک بھی بنائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ اب مسافر کسی طرح کی شکایت کی صورت میں کیو آر کوڈ سے ڈیجیٹل کمپلینٹ بھی درج کروا سکیں گے۔ یہ کمپلینٹ وزارت اور ہیڈکوارٹرز میں بھی موصول ہوگی۔
صفائی ستھرائی کے لیے سندھ سالڈ ویسٹ مینیجمنٹ کے ساتھ معاہدہ کیا گیا ہے جن کا عملہ مکینیکل کلیننگ کے ذریعے 24 گھنٹے کراچی کینٹ اسٹیشن اور اطراف کے ٹریک کو صاف ستھرا رکھے گا۔
اسٹیشن کو خوبصورت رکھنے کے لیے اسٹینڈرڈ ماڈل اسٹالز نصب کیے گئے ہیں۔ مسافروں کی درست اور بلا تعطل رہنمائی کے لیے اسٹیٹ آف دی آرٹ اناؤنسمنٹ سسٹم بھی لگایا گیا ہے۔
یہ ساری اَپ گریڈیشن جدید سہولیات کی فراہمی کی جانب ایک اور قدم ہے، اس کا دائرہ کار پورے ملک میں پھیلایا جائے گا۔
شالیمار ایکسپریس ٹرین اپ گریڈیشن
شالیمار ایکسپریس کے پورے ریک کو ری فربش کر کے نئے جیسا بنا دیا گیا ہے۔ ٹرین میں لائیو کچن، فری وائی فائی کی سہولیات موجود ہیں۔
ٹرین میں جدید تقاضوں کے مطابق ڈائننگ کار لگائی گئی ہے جہاں فوڈ اسٹینڈرڈز کے مطابق بہترین اور گرم کھانا فراہم کیا جائے گا۔
ٹرین میں مسافروں کی سہولت، مدد اور رہنمائی کے لیے تربیت یافتہ عملہ بھی موجود ہوگا۔