نواز شریف کے حق میں بیان حلفی، تین سال بعدسابق چیف جج گلگت کیخلا ف توہین عدالت کیس ختم
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
اسلام آباد ہائی کورٹ نے تین سال بعد سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم و دیگر کے خلاف توہین عدالت کا کیس ختم کر دیا۔پاناما کیس سے متعلق نواز شریف کے حق میں سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کے مبینہ بیان حلفی کے حوالے سے توہین عدالت کا کیس عدالت نے غیر موثر ہونے پر نمٹا دیا۔چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے کیس کی سماعت کی، سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم عدالت میں پیش نہ ہوئے۔وکیل نے بتایا کہ رانا شمیم نے معافی نامہ جمع کروایا تھا اس کے بعد کیس لگا ہی نہیں، اب یہ کیس غیر موثر ہوچکا ہے، ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ یہ کیس کافی عرصے بعد مقرر ہوا ہے، اس کیس میں فرد جرم صرف رانا شمیم پر عائد ہوتی تھی۔ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ آخری سماعتوں میں رانا شمیم نے عدالت میں معافی نامہ جمع کروایا تھا، اس پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سرفراز ڈوگر نے کہا کہ پھر ہم اس کیس کونمٹا دیتے ہیں۔واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس اطہر من اللہ نے بیان حلفی کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے توہین عدالت کی کاروائی شروع کی تھی۔ رانا شمیم نے اپنے بیانِ حلفی میں دعوی کیا تھا کہ اس وقت کے چیف جسٹس سپریم کورٹ ثاقب نثار جولائی 2018 میں عام انتخابات سے قبل مسلم لیگ(ن)کے قائد نواز شریف اور مریم نواز کی ضمانت رکوانے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ پر اثر انداز ہوئے تھے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سابق چیف جج گلگت توہین عدالت چیف جسٹس
پڑھیں:
۔9 مئی ،سابق این ایم اے عبداللطیف چترالی نے گرفتاری دے دی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد(آن لائن )9 مئی مقدمات میں سزا یافتہ تحریک انصاف کے سابق این ایم اے عبداللطیف چترالی نے گرفتاری دے دی۔ اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نمبر دو نے عبدالطیف چترالی کو جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔جج طاہر عباس سپرا نے ملزم کے سرنڈر کرنے پر ریمارکس دیے کہ لطیف صاحب آپ نے بلاوجہ اتنی دیر کردی مگر بہت اچھا کیا جو یہاں پیش ہوگئے۔جمعہ کوانسداد دہشت گردی عدالت سے سزا پانے والے پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے عبداللطیف چترالی نے عدالت کے سامنے سرنڈر کر دیا۔ عبداللطیف چترالی کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پشاور ہائی کورٹ کا حکم ہے کہ متعلقہ عدالت میں سرنڈر کریں۔جج طاہر عباس سپرا نے ملزم کے سرنڈر کرنے پر ریمارکس دیے کہ لطیف صاحب آپ نے بلاوجہ اتنی دیر کردی مگر بہت اچھا کیا جو یہاں پیش ہوگئے۔عدالت نے عبداللطیف چترالی کو سزا پر عملدرآمدکیلیے جیل منتقل کرنے کا حکم دیا تو تھانہ رمنا پولیس نے انہیں کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا۔ عبدالطیف چترالی کو مختلف دفعات کے تحت مجموعی طور پر 10 سال قید کی سزا ہوئی تھی۔