دوران قید ایکس اکاؤنٹ سے پوسٹس، بانی پی ٹی آئی سے جواب طلب
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
—فائل فوٹو
اسلام آباد ہائی کورٹ نے دوران قید ایکس اکاؤنٹ سے پوسٹس غیرقانونی قرار دے کر ہٹانے کی درخواست پر بانی پی ٹی آئی، این سی سی آئی اے اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔
بانی پی ٹی آئی کی دوران قید ایکس اکاؤنٹ سے پوسٹس غیرقانونی قرار دے کر ہٹانے کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے سماعت کی۔
درخواست گزار شہری شہری غلام مرتضیٰ کی جانب سے بیرسٹر ظفر اللّٰہ عدالت میں پیش ہوئے۔
دوران سماعت وکیل نے بانی پی ٹی آئی کی غیر قانونی اور بدنیتی پر مبنی ٹوئٹس ہٹانے اور بلاک کرنے کی استدعا کی۔
دوران قید ایکس اکاؤنٹ سے مبینہ انتشاری پوسٹس ہٹانے اور پھیلانے سے روکنے کی بھی استدعا کی گئی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: دوران قید ایکس اکاؤنٹ سے بانی پی ٹی آئی
پڑھیں:
افواج پاکستان نے بھارت کو جنگی میدان میں عبرت ناک جواب دیا، وزیراعظم
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے جنگی محاذ پر بھارت کو ایسا منہ توڑ جواب دیا جس کی گونج عالمی سطح پر بھی سنی گئی اور امریکی کانگریس نے بھی پاکستان کی عسکری صلاحیتوں کی توثیق کی۔
دانش اسکول کے سنگِ بنیاد کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ جنگ کے دنوں میں پاکستان کی افواج نے عملی کارکردگی سے ثابت کیا کہ قوم کی حفاظت کے لیے وہ ہر لمحہ تیار ہیں،جنگ کے میدان میں افواج پاکستان نے بھارت کو زناٹے دار تھپڑ رسید کیا اور امریکی کانگریس نے بھی اس پر مہر لگا دی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی بری فوج اور فضائیہ نے صرف چار دن میں بھارتی فوج کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا جو ملکی دفاع کی تاریخ کا روشن باب ہے۔
شہباز شریف نے اس موقع پر کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی اپنی تقاریر میں بارہا پاکستان کی تعریف کر چکے ہیں، ٹرمپ نے کئی مواقع پر اس بات کا ذکر کیا کہ پاکستان نے سات نئے بھارتی طیاروں کو مار گرایا، جو پاکستانی ایئر فورس کی غیر معمولی صلاحیتوں کا اعتراف ہے۔
تقریب کے دوسرے حصے میں وزیراعظم نے تعلیم کے شعبے میں حکومت کے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دانش اسکول کا منصوبہ پنجاب سے شروع ہوا تھا، جو اب پورے ملک میں پھیل رہا ہے، باغ میں دانش اسکول کا باضابطہ افتتاح 23 مارچ 2026 کو کیا جائے گا، جبکہ فارورڈ کہوٹہ میں دانش اسکول کے قیام کی درخواست بھی منظور کی جا رہی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ یہ دانش گاہیں ملک کے کسی بھی اعلیٰ تعلیمی ادارے کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ ان اداروں میں بچوں کی تعلیم، رہائش، یونیفارم اور دیگر سہولیات مکمل طور پر مفت ہوں گی، جبکہ کوشش کی جائے گی کہ مقامی اساتذہ کو روزگار فراہم کیا جائے۔
شہباز شریف نے کہا کہ دانش اسکولز نے کئی خاندانوں کے بند دروازے کھولے اور ان کے بچوں کے لیے ترقی کے نئے راستے فراہم کیے،یہ منصوبہ پاکستان کے دور دراز علاقوں میں بھی یکساں مواقع پیدا کرے گا۔