لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پاکستان علما کونسل علامہ طاہر اشرفی نے افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہندوستان میں بیٹھ کرافغان وزیر خارجہ ہمیں دھمکیاں دے رہے ہیں، نہ ہم سوویت یونین ہیں، نہ امریکا یابرطانی اور نہ نیٹو، ہم پاکستان ہیں۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق طاہر اشرفی نے بھارت کے دورے پر موجود افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کے اشتعال انگیز بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہم آپ کے ملک میں نہ مداخلت اور نہ قبضہ کرنا چاہتے ہیں، ہم صرف یہ چاہتے ہیں کہ آپ کے ملک سے ہمارےملک میں دہشت گردی بند ہونی چاہیے۔

پاکستان کا جواب افغانستان میں فتنہ الہند کے دہشتگردوں کو بے اثر کرنے کیلئے ہے،اسحاق ڈار

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی افواج نے جس طرح آپ کو جواب دیا، ابھی تو یہ آغاز ہے، افغان طالبان بھارت کے خلاف پاکستان کی کارروائی سے سبق سیکھیں۔

چیئرمین پاکستان علما کونسل کا کہنا تھا ہندوستان میں بیٹھ کرافغان وزیر خارجہ ہمیں دھمکیاں دے رہے ہیں، نہ ہم سوویت یونین ہیں، نہ امریکا یابرطانی اور نہ نیٹو، ہم پاکستان ہیں۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: افغان وزیر خارجہ

پڑھیں:

افغان وزیر خارجہ کے دورۂ بھارت کے دوران افغانستان کی پاکستان پر جارحیت قابل غور ہے،عطا ءاللہ تارڑ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا ءاللہ تارڑ نے افغان جارحیت پر کہا ہے کہ دفتر خارجہ کا واضح اور دوٹوک مؤقف ہے،افغان وزیر خارجہ کے دورۂ بھارت کے دوران افغانستان کی پاکستان پر جارحیت قابل غور ہے۔

نجی ٹی وی چینل’’ جیو نیوز‘‘ کے مطابق عطاء اللہ تارڑکاکہنا ہے کہ بھارت میں پاکستان مخالف بیانات کو مشترکہ اعلامیوں کی شکل دی جارہی ہے،یہ عمل افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • ہم سوویت یونین ہیں نہ امریکہ اور نیٹو، ہم پاکستان ہیں: طاہر اشرفی 
  • پاکستان ہرہونے والی کسی بھی اشتعال انگیزی کا مؤثر جواب دیاجائے گا: دفتر خارجہ کا سخت ردعمل
  • ہم نہ سوویت یونین ہیں نہ امریکا، نہ نیٹو، ہم پاکستان ہیں، طاہر اشرفی
  • افغان وزیر خارجہ کے دورۂ بھارت کے دوران افغانستان کی پاکستان پر جارحیت قابل غور ہے،عطا ءاللہ تارڑ
  • افغان وزیر خارجہ کے دورہ بھارت کے دوران افغانستان کی پاکستان پر جارحیت قابل غور ہے: عطا تارڑ
  • افغانستان کو بھارت میں بیٹھ کر کی گئی کسی بھی اشتعال انگیزی کا سامنا کرنا ہوگا، طاہر اشرفی
  • افغانستان کو بھرپور جواب دیا جائے گا، وزیر داخلہ کا سخت ردعمل
  • افغانستان اور بھارت کے مشترکہ اعلامیے پر پاکستان کا سخت ردعمل، افغان سفیر کی دفتر خارجہ طلبی
  • نئی دہلی:خواتین صحافیوں کو افغان وزیر خارجہ کی پریس کانفرنس میں شرکت سے روک دیا گیا، صحافیوں کا شدید ردعمل