Juraat:
2025-11-27@19:51:26 GMT

ضلع ویسٹ، پاکستان بازار پولیس اسٹیشن کانسٹیبل کے کنٹرول میں

اشاعت کی تاریخ: 12th, October 2025 GMT

ضلع ویسٹ، پاکستان بازار پولیس اسٹیشن کانسٹیبل کے کنٹرول میں

کانسٹیبل سیف الرحمان اپنے پارٹنر تیمور کے ساتھ گٹکا ماوا چھالیہ فروخت کرنے لگا، ہفتہ لاکھوں کی وصولی
کانسٹیبل سیف اور اس کی ٹیم غیرقانونی طور پر بندے اٹھاتے اور ان سے بھتہ وصول بھی کرتے، ذرائع

(رپورٹ؍ ایم جے کے)ضلع ویسٹ’ تھانہ پاکستان بازار پولیس کانسٹیبل کے کنٹرول میں، کانسٹیبل سیف الرحمان اپنے پارٹنر تیمور کے ساتھ گٹکا ماوا چھالیہ فروخت کرنے لگا، ہفتہ لاکھوں روپے کی وصولی کے علاوہ کانسٹیبل سیف اور اس کی ٹیم غیرقانونی طور پر بندے اٹھاتے اور ان سے بھتہ بھی وصول کرتے ہیں۔ تھانہ پاکستان بازار ذرائع کے مطابق ضلع ویسٹ اورنگی ٹاؤن تھانہ پاکستان بازار میں تعینات کانسٹیبل سیف الرحمن بکل نمبر 24880 جس کی سندھ پولیس محکمے میں اپوائنٹمنٹ 2019 میں ہوئی اور پچھلے دو سال سے تھانہ پاکستان بازار میں تعینات ہے اور ڈیوٹی لسٹ میں اسکا نام کمپلین ڈیسک میں لکھا جاتا ہے یہ روزانہ شام 17:00 بجے سیصبح 5:00 بجے تک تھانہ پاکستان بازار میں موجود ہوتا ہے یہ پولیس کانسٹیبل ڈیوٹی پر نئے ماڈل کی سفید کلر کی الٹو جس کی مالیت 32 لاکھ ہے اس پر آتا ہے، دیگر پولیس اہلکار جو کہ اسکی ٹیم میں شامل ہیں ان میں پی سی عبدالرحمن اور ہیڈ کانسٹیبل علی کوثر ہیں یہ تینوں پولیس اہلکار تھانہ پاکستان بازار کے مختلف علاقوں سے بندے اٹھا کر لاتے ہیں اور توڑ جوڑ کے بعد بھتہ وصول کر کے انہیں چھوڑ دیتے ہیں، جیسا کہ مورخہ 04-10-2025 کو رات کے اوقات میں ریحان نامی شخص کو پنجاتانی پان شاپ سے اٹھایا اور بولا کہ تم سے بولا تھا کہ پاکستان بازار کی حدود میں صرف تیمور کا مال فروخت ہوگا تو پھر تم نے دوسرا مال کیسے فروخت کیا اس پر ریحان نامی شخص سے 55,000 روپے بھتہ لیکر چھوڑ دیا، اس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج قریب دوکانوں پر لگے کیمروں کی مدد سے ڈی وی آر میں محفوظ ہے، اسکے علاوہ مورخہ 26-09-2025 تھانہ پاکستان بازار کی رہائشی اجالا بیگم کی آء آر تھانے کو موصول ہوء نارکوٹکس کے حوالے سے کانسٹیبل سیف الرحمن اور کانسٹیبل عبدالرحمن نے اس کے گھر پر ریڈ کی اور اسکے بیٹے عظیم کو اٹھایا اور دو دن رکھنے کے بعد ایک لاکھ روپے بھتہ لیکر چھوڑ دیا، اس کے علاوہ تھانہ پاکستان بازار کی حدود میں کانسٹیبل سیف الرحمان جوا سٹہ، منشیات اور گٹکا ماوا فروخت کی مد میں جرائم پیشہ افراد سے لاکھوں روپے ہفتہ بھتہ بھی وصول کررہا ہے جس کی تفصیل یہ ہے رفیق اللہ عرف تیمور نامی ڈیلر جسکا گٹکا ماوا اور چھالیہ پورے تھانہ پاکستان بازار کے حدود میں فروخت ہورہا ہے اسکے علاوہ کو?ی اور چھالیہ یا گٹکا ماوا فروخت کرے گا تو اسکیخلاف فوری کانسٹیبل سیف الرحمن ایف آء آر درج کروا دیتا ہے، کیونکہ تیمور اور کانسٹیبل سیف الرحمن دونوں تھانہ پاکستان بازار کی حدود میں گٹکا ماوا اور چھالیہ فروخت کے پارنٹنرز ہیں، کانسٹیبل سیف الرحمن اس دھندے سے ہفتہ 7 لاکھ روپے اٹھا رہا ہے، اسکے علاوہ علاقے میں مال سپلائی کے لیے کانسٹیبل سیف الرحمن اور گٹکا ماوا ڈیلر تیمور نے پرا?یوٹ بیٹر کاکا کو رکھا ہوا ہے، کاکا کے خلاف بھی آء آر موجود ہے اور یہی پورے علاقے میں تیور کا گٹکا ماوا دوکانوں پر دیتا اور ساتھ میں بھتیکی رقم بھی جمع کرتا ہے، اکبر یاسین نامی شخص گٹکا ماوا فروش ہفتہ کانسٹیبل سیف الرحمن کو 50000 ہزار، گٹکا ماوا فروش عمر طلحہ 60000 ہزار، اویس پان شاپ جوہر چوک مارکیٹ جابو گٹکا ماوا فروش ہفتہ 40000 ہزار، نادر جنرل اسٹور سیکٹر B-14 ہفتہ 20000 ہزار، علی پان شاپ بنگلہ بازار میں کامران نامی شخص ہفتہ 40000 ہزار، منا پان شاپ سیکٹر 14-C نزد اویس شادی ہال ماوا گٹکا فروخت کی مد میں ہفتہ 40000 ہزار، عادل جنرل اسٹور پر اشرف جہانگیر چوک پر گٹکا ماوا فروخت کی مد میں ہفتہ 20000 ہزار، آصف عرف بابو تھورنی گوٹھ بیوہ کوارٹر ہفتہ 30000 ہزار، اسکے علاوہ رانا سہیل، فیض، دانش، آس فروخت کی مد میں ہفتہ دو لاکھ، شفیق عرف بنگالی ولد احمد شریف ایریا شاہ خالد کالونی میں آس اور وان فروخت کی مد میں1 لاکھ ہفتہ، شعیب اور شہباز گلشن بہار مارکیٹ اور پاکستان چوک پر آس فروخت کی مد میں ہفتہ1 لاکھ، خالد عرف کیلا گٹکا ماوا فروخت کی مد میں ہفتہ1 لاکھ اورارمان عرف چھوٹا شہید ملت چوک پر جوا سٹہ، بونڈ، پرچی چلانے کی مد میں ماہانہ 4 لاکھ دیتا ہے، یہ تمام منشیات فروش گٹکا ماوا چھالیہ فروش اور جوا سٹہ، پرچی، بونڈ چلانے والے مافیا سب کے سب کاکا نامی بیٹر کو تھانہ پاکستان بازار کی حدود میں غیر قانونی کاموں کی مد میں ہفتہ ماہانہ بھتہ دیتے ہیں اور یہ کاکا نامی شخص تمام بھتے کی رقم کانسٹیبل سیف الرحمان کو دیتا ہے جو یہ رقم تھانہ ایس ایچ او اور دیگر ساتھی اہلکاروں میں تقسیم کردیتا ہے، علاقہ پاکستان بازار کے رہائشوں کا کہنا ہے کہ متعلقہ ادارے رینجرز اور پولیس کے اعلی افسران فوری ایکشن لیتے ہوئے ان جرائم پیشہ افراد اور کانسٹیبل سیف الرحمان، کانسٹیبل عبدالرحمان اور ہیڈ کانسٹیبل علی کوثر کے خلاف انٹیلیجنس بنیادوں پر فلفور کاروائی کریں۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: پاکستان بازار کی حدود میں تھانہ پاکستان بازار کی کانسٹیبل سیف الرحمان فروخت کی مد میں ہفتہ کانسٹیبل سیف الرحمن گٹکا ماوا فروخت سیف الرحمن ا اسکے علاوہ کے علاوہ پان شاپ دیتا ہے

پڑھیں:

کراچی: کلفٹن بازار کے قریب گراؤنڈ سے 40سالہ خاتون کی لاش برآمد

کراچی (نیوز ڈیسک) کلفٹن بلاک 2 اتوار بازار کے قریب گراؤنڈ سے نامعلوم خاتون کی لاش ملی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق خاتون کی عمر تقریباً 40 سے 42 سال ہوگی، جس کی شناخت کے لیے کوشش کی جارہی ہے۔

حکام کے مطابق خاتون کے ہاتھ ٹیپ سے باندھے گئے تھے جبکہ شناخت چھپانے کےلیے چہرے کی کھال مکمل طور پر اتار دی گئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کے گلے پر رسی سے پھندا لگانے کے نشانات بھی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جاویدعالم اوڈھو وسطی کے شاہراہ نورجہاں پولیس اسٹیشن میں جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے ہیں
  • کراچی میں وائلنٹ کرائم میں 55 فیصد کمی آئی ہے، پولیس چیف کا دعویٰ
  • ویسٹ یارکشائر پولیس کا منی لانڈرنگ آپریشن، کروڑوں پاؤنڈ کے اثاثے ضبط
  • لاہور: ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے پولیس اہلکار شہید، ایک شدید زخمی
  • لاہور، ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے پولیس اہلکار شہید، ایک زخمی
  • جوڑیا بازار میں دکاندار خشک میوا جات فروخت کر رہا ہے، سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی خشک میوا جات کی مانگ میں اضافہ ہو گیا
  • حیدرآباد ،سندھ پولیس کے کانسٹیبل کے امیدوار آفرآرڈرز نہ ملنے کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج کررہے ہیں
  • کراچی: کلفٹن اتوار بازار کے قریب گراؤنڈ خاتون کی لاش برآمد
  • کراچی: کلفٹن بازار کے قریب گراؤنڈ سے 40سالہ خاتون کی لاش برآمد
  • تھانہ عزیزآباد،ایس ایچ او کے گٹکا ماوا کے دوسرے ڈیلر سے بھی معاملات طے