فسادی رہنما کےگھر چھاپہ ،زیورات کا خزانہ،11کروڑ روپے، بھارتی کرنسی برآمد
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
علی ساہی : گزشتہ کئی روز سے سڑکوں پر فساد برپا کر کے عوامی زندگی کو یرغمال بنا لینے والے مذہبی جماعت کے رہنما کے گھر پر پنجاب پولیس نے ک چھاپہ مارا تو گھر سے قیمتی زیوات کی بھاری مقدار اور نقد کرنسی کے ڈھیر برآمد ہو گئے۔
پولیس نے سڑکوں پر فساد کرنے میں ملوث مزہبی جماعت کے سربراہ کےگھر پر چھاپے کے دوران برآمد ہونے والے سامان کی تفصیل جاری کردی۔
ڈیلی ویجرز کی تنخواہوں میں اضافہ
پولیس کے مطابق اس مذہبی رہنما کے گھر سے چھاپےکے دوران ملکی اور غیر ملکی کرنسی کی بہت بڑی مقدار، طلائی زیورات کی بھاری مقدار، قیمتی گھڑیاں، پرائز بانڈ اور دیگر قیتمی سامان برآمد ہوا۔
اس مذہبی رہنماکے گھر پنجاب پولیس کے حالیہ ریڈ کے دوران برآمد ہونے والی ملکی و غیر ملکی کرنسی، طلائی زیورات، قیمتی گھڑیوں، پرائز بانڈز و دیگر سامان کی تفصیلات۔۔۔۔#PunjabPolice pic.
پولیس کے مطابق چھاپے کے دوران کروڑوں روپے نقد اور زیورات برآمد ہوئے۔ اس مذہبی رہنما کے گھر سے11کروڑ 44 لاکھ روپے کی پاکستانی کرنسی برآمد ہوئی۔اس رہنما کے گھر سے برآمد ہونے والی غیرملکی کرنسی میں 50 ہزار کی بھارتی کرنسی بھی شامل ہے۔
ماہرہ خان کا طویل عرصے بعد ٹی وی پر واپسی کا عندیہ
پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ مذہبی رہنما کےگھر سے برطانیہ، کینیڈا، سعودی عرب، یو اے ای کی کرنسی بھی برآمد ہوئی۔ برآمد کی جانے والی غیرملکی کرنسی کی مالیت 25 لاکھ روپے سے زیادہ ہے۔
پنجاب پولیس کے مطابق مذہبی رہنما کے گھر سے 6 کروڑ 34 لاکھ روپےسے زائد مالیت کا سونا بھی برآمد ہوا۔
ڈیلی ویجرزکی تنخواہوں میں اضافےکانوٹیفکیشن جاری
Waseem Azmetذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: رہنما کے گھر سے مذہبی رہنما کے ملکی کرنسی کی کرنسی کے دوران پولیس کے
پڑھیں:
خدمت خلق کے اکاؤنٹ سے کروڑوں کی منی لانڈرنگ؛ ایم کیو ایم رہنما کی بریت کی درخواست پر نوٹسز جاری
کراچی:انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے کروڑوں روپے کی منی لانڈرنگ اور غیر قانونی ٹرانزیکشن کے مقدمے میں ایم کیو ایم رہنما احمد علی کی بریت کی درخواست پر پراسیکیوٹر کو نوٹس جاری کردیے۔
کراچی میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے روبرو کروڑوں روپے کی منی لانڈرنگ اور غیر قانونی ٹرانزکشن کے مقدمے کی سماعت ہوئی جس میں ایم کیو ایم کے رہنما احمد علی نے بریت کی درخواست دائر کردی، تفتیشی افسر اور پراسیکیوٹر عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے درخواست پر نوٹس جاری کردیے۔ استغاثہ کے مطابق مقدمے میں بانی ایم کیو ایم، بابر غوری اور دیگر اشتہاری ہیں۔ ملزمان کیخلاف سرفراز مرچنٹ نے مقدمہ درج کرایا تھا۔ ملزمان پر سماجی تنظیم خدمت خلق کے اکاؤنٹ کے کروڑوں روپے لندن بھیجنے کا الزام ہے۔