قومی اسمبلی میں البیرونی یونیورسٹی کےقیام کا بل متفقہ طور پر منظور
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
اسلام آباد(نیوزدیسک) قومی اسمبلی میں البیرونی یونیورسٹی کےقیام کا بل 25 فیصد مستحق طلبہ کو مفت تعلیم دینے کی ترمیم سمیت متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔ جمعیت علمائے اسلام ف کی عالیہ کامران کی بل میں ترامیم کثرت رائے سے مسترد کر دی گئیں۔
البیرونی انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد بل 2025 ضمنی ایجنڈے کے طور پر پیش کیا گیا تو پیپلز پارٹی کے آغا رفیع اللہ نے 25 فیصد مستحق طلبہ کو مفت تعلیم دینے کی ترمیم متعارف کرا دی۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے ترمیم کی حمایت کر دی اور بل اس ترمیم سمیت متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔
رکن اسمبلی نیلسن عظیم نے راولپنڈی کے اسپتالوں کی صورتحال کا معاملہ اٹھایا تو وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے جواب دیا اسلام آباد میں باہر سے مریضوں کا ان فلو بہت زیادہ ہے ۔ کے پی ، کشمیر اور جی بی سے بھی مریض آتے ہیں ۔ 90 ملین ڈالر باہر سے آئے تھے وہ رقم جناح میڈیکل کمپلیکس پر خرچ کی جائے گی ۔ قومی اسمبلی کا اجلاس 5 دسمبر جمعہ کو دن 11 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
خیبرپختونخوا اسمبلی: صوبہ ہزارہ کے حق میں قرار داد منظور
خیبرپختونخوا اسمبلی نے صوبہ ہزارہ کے حق میں قرارداد منظور کرلی۔
قرار داد میں کہا گیا ہے کہ عوام کے دیرینہ مطالبات کے پیش نظر وفاقی حکومت آئین پاکستان کے آرٹیکل 239 کے تحت صوبہ ہزارہ کے قیام کے لیے درکار آئینی عمل فوری طور پر شروع کرے۔
قرار داد کے متن میں درج ہے کہ صوبائی حکومت نئے صوبے کے قیام کے لیے درکار تمام مشاورتی اور انتظامی اقدامات بروقت اور مؤثر انداز میں مکمل کرے۔
قرار داد کے مطابق صوبہ ہزارہ کے قیام سے یہاں کے عوام کا دیرینہ مطالبه عملی صورت اختیار کرے گا۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختو نخوا حکومت نئے صوبے کے ڈھانچے، حدود اور انتظامی لائحہ عمل کی تشکیل کے لیے ضروری سفارشات تیار کرکے متعلقہ فورمز کے سامنے پیش کرے، تاکہ آئینی عمل کی تکمیل میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو۔
واضح رہے کہ صوبہ ہزارہ کا قیام ہزارہ کے عوام کا دیرینہ مطالبہ ہے، اور دہائیوں سے اس کے لیے جدوجہد کی جارہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews خیبرپختونخوا اسمبلی صوبہ ہزارہ قرارداد منظور وی نیوز