بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر کا چیئرمین جوائنٹ چیفس کو کتاب کا تحفہ، بھارتی کیوں آگ بگولہ ہوگئے؟
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
ڈاکٹر یونس کی جانب سے جنرل ساحر شمشاد مرزا کو The Art of Triumph کے عنوان والی ایک کتاب کا تحفہ بھی پیش کیا گیا جس پر بنگلادیش کا نقشہ بنا ہوا تھا۔ بنگلا دیش کے چیف ایڈوائرز اور نوبیل انعام یافتہ معاشی ماہر ڈاکٹر محمد یونس کی جانب سے پاکستان کی مسلح افواج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کو دی جانے والی کتاب کے سرورق پر بنے نقشے نے بھارتیوں کو آگ بگولہ کر دیا۔جنرل ساحر شمشاد مرزا نے گزشتہ ہفتے بنگلادیش کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ڈھاکا میں چیف ایڈوائرز محمد یونس سے بھی ملاقات کی جس میں دو طرفہ دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر ڈاکٹر محمد یونس کی جانب سے جنرل ساحر شمشاد مرزا کو The Art of Triumph کے عنوان والی ایک کتاب کا تحفہ بھی پیش کیا گیا۔اس کتاب کے سرورق پر بنے نقشے کے حوالے سے بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ ڈاکٹر محمد یونس نے جو کتاب پاکستان کی مسلح افواج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کو بطور تحفہ پیش کی اس کے سرورق پر بنے نقشے میں بھارتی ریاست آسام اور دیگر شمال مشرقی حصوں کو بنگلا دیش کاحصہ دکھایا گیا ہے۔جنرل ساحر شمشاد مرزا کو پیش کی جانے والی کتاب کے تحفے کی تصاویر جیسے ہی ڈاکٹر محمد یونس نے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیں تو بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا صارفین پر طوفان برپا ہو گیا، سوشل میڈیا اور مین اسٹریم بھارتی میڈیا پر بنگلا دیش کے چیف ایڈوائرز کے خلاف الزامات کا محاذ کھل گیا۔اگست 2024 سے بھارت میں مفرور بنگلادیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے دور میں مودی سرکار کو بنگلادیش میں اپنی من مانی پالیسی کے نفاذ کی پوری آزادی تھی تاہم ڈاکٹر محمد یونس کے آنے کے بعد بھارت کے لیے مسائل بڑھ گئے ہیں۔رواں برس اپریل میں چین کے دورے کے موقع پر بھی ڈاکٹر محمد یونس نے کہا تھا خطے کے سمندر کا واحد نگہبان بنگلادیش ہے کیونکہ بھارت کی 7 مشرقی ریاستوں کے پاس سمندر تک پہنچنے کا کوئی ذریعہ نہیں ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: جنرل ساحر شمشاد مرزا کو ڈاکٹر محمد یونس پیش کی
پڑھیں:
انسانی حقوق کوئی تحفہ نہیں‘ ہر انسان کا فطری حق ہیں،منورحمید
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (پ ر) کراچی پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کے چیئرمین منور حمید نے کہا ہے کہ دنیا کے کسی بھی خطے میں پیدا ہونے والا ہر انسان سب سے پہلے انسان ہے اور اس کی سب سے بڑی پہچان اس کی انسانیت ہے۔ مگر تاریخ گواہ ہے کہ انسانی حقوق کو بارہا پامال کیا گیا، تقسیم کیا گیا اور بعض اوقات انسان کی زندگی تک خطرے میں ڈالی گئی۔ اسی لیے 10 دسمبر 1948 کو اقوامِ متحدہ نے انسانی حقوق کا عالمی منشور منظور کیا، جو ہر انسان کے لیے ایک امید کی کرن اور پوری دنیا کے لیے مشعلِ راہ ہے۔