شروع اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان رحم فرمانے والا ہے
پھر اسے ایسی زنجیر میں جس کی پیمائش ستر ہاتھ کی ہے جکڑ دو ۔o بیشک یہ اللہ عظمت والے پر ایمان نہ رکھتا تھا۔ o اور مسکین کے کھلانے پر رغبت نہ دلاتا تھا ۔o پس آج اس کا نہ کوئی دوست ہے۔o اور نہ سوائے پیپ کے اس کی کوئی غذا ہے۔o جسے گناہ گاروں کے سوا کوئی نہیں کھائے گا۔o
سورۃ الحاقتہ (آیت:32 تا 37 )
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کی زرمبادلہ کے بہتر بہاؤ کے لیے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت
ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیرصدارت بیرونِ ملک سے موصول ہونے والی ترسیلاتِ زر (Remittances) کے بہاؤ سے متعلق ایک اہم اجلاس ہوا۔
اجلاس میں بالخصوص خلیجی ممالک (GCC) سے آنے والی ترسیلات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت ترسیلاتِ زر کے حجم میں اضافے اور ان کے جدید، تیز اور کم لاگت طریقوں کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔
مزید پڑھیں: سی پیک منصوبے خطے کے رابطوں میں گیم چینجر ثابت ہوں گے، اسحاق ڈار
انہوں نے زور دیا کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کے مؤثر استعمال سے ترسیلات کی منتقلی کا وقت کم اور ٹرانزیکشن لاگت میں کمی ممکن بنائی جائے تاکہ بیرونِ ملک پاکستانیوں اور ان کے اہل خانہ کو زیادہ سہولت فراہم کی جا سکے۔
اجلاس میں وزیراعظم کے معاونِ خصوصی طارق باجوہ، گورنر اور ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان سمیت متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
GCC Remittances اسٹیٹ بینک آف پاکستان خلیجی ممالک