اے این پی کے ارباب زین عمر ن لیگ میں شامل ہوگئے
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
اے این پی رہنما ارباب زین عمر۔فوٹو: فائل
عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما ارباب زین عمر وفاقی حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے ہیں۔
پشاور میں ہونے والی شمولیتی تقریب میں وفاقی وزیر امیر مقام، ایم این اے ثمر بلور اور ایم پی اے ثوبیہ شاہد شریک ہوئیں۔
تقریب سے خطاب میں امیر مقام نے کہا کہ ن لیگ اور نواز شریف کے قافلے میں شامل ہونے والوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، ارباب زین عمر، اُن کے ساتھیوں اور کارکنان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے صوبے کے عوام کو 13 سال میں پیچھے دھکیل دیا گیا، وزیراعلی نے کہا کہ میں تاریخ بنانا چاہتا ہوں، ان کو کہتا ہوں کہ پختونوں کی تاریخ پہلے سے بنی ہوئی ہے۔
وفاقی وزیر امیر مقام نے مزید کہا کہ پختونوں کو نئی تاریخ دینے کی ضرورت نہیں، آپ لوگوں نےصوبے کے عوام کی ساکھ کو متاثر کیا ہے۔ پختونوں کی تاریخ ہزاروں سال پرانی ہے، آپ کو بنانے کی ضرورت نہیں، افسوس کی بات ہے کہ خیبر پختونخوا کابینہ کو قیدی کی منظوری سے مشروط کیا گیا ہے۔
امیر مقام نے یہ بھی کہا کہ وزیراعلیٰ کو صوبے میں دہشت گردی کی آگ کو بجھانے کے لیے پلان دینا چاہیے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
امریکا: کرین گرنے کا افسوسناک واقعہ، دو افراد ہلاک
امریکا میں کرین گرنے سے موقع پر موجود دو سب کانٹریکٹر ہلاک ہوگئے۔
حکام کے مطابق کرین گرنے کا واقعہ ریاست میساچوسیٹس کے شہر بوسٹن کے قریب مرینا ڈاک پر جمعے کے روز دوپہر 3 بجے پیش آیا جس میں دو سب کانٹریکٹر ہلاک ہوگئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق ایک شخص میساچوسیٹس جنرل ہاسپٹل میں جان کی بازی ہارا جبکہ موقع پر موجود مزدور کرین کے نیچے دبے شخص کی لاش نکالنے کی کوشش کر رہے تھے۔
عملہ پرانے ہوجانے والی اس مشین کے پرزوں کو علیحدہ کر رہا تھا جب یہ کرین منہدم ہوئی۔ اس کی اونچائی کرین 4 سے 5 منزلہ عمارت کے برابر تھی۔