میر علی میں گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ، 6 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں گاڑی پر فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے مطابق فائرنگ کا واقعہ شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں پیش آیا جہاں مسلح افراد نے ایک گاڑی کو نشانہ بنایا۔
ڈی پی او نے بتایا کہ مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ فائرنگ کی وجہ سے گاڑی میں آگ لگ گئی۔
ڈی پی او کا کہنا ہےکہ واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے جب کہ مقتولین کی لاشوں کو شناخت کے لیے میر علی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
جنوبی افریقا میں نامعلوم افراد کا ہاسٹل پردھاوا؛فائرنگ سے بچے سمیت 10افراد ہلاک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پریٹوریا: جنوبی افریقا کے دارالحکومت پریٹوریا میں گزشتہ رات نامعلوم مسلح افراد نے ایک ہاسٹل پر دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں 3 سالہ بچے سمیت 10 افراد ہلاک ہو گئے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق مسلح افراد کی فائرنگ کے دوران مجموعی طور پر 25 افراد کو گولیاں لگیں جن میں سے 14 زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے اور پولیس حملہ آوروں کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق حملے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی جبکہ حکام نے واقعے پر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔